پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹاس دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی وارم اپ اور ہلکی پھلکی ٹریننگ میں مصروف ہیں، گراؤنڈ سٹاف نے آؤٹ فیلڈ کو خشک کرنا شروع کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 سپنرز کیساتھ میدان میں اترے گی، پاکستانی ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے ملتان ٹیسٹ کیلئے 3 سپنرز اور ایک فاسٹ باؤلر کے ساتھ کالی آندھی کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ملتان : پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی وکٹ 16 رنز پر گرگئی

ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے ملتان میں شروع ہوا جہاں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔قومی ٹیم کو پہلا نقصان محمد ہریرہ کی صورت میں اٹھانا پڑا، محمد ہریرہ 6 رنز بناکر پویلین لوٹے۔میزبان پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود نے کہا پہلی اننگز میں اچھا اسکور کر کے آخری اننگز میں دباؤ ڈالیں گے۔واضح رہے کہ ٹاس صبح 9 بجے جب کہ میچ کا آغاز ساڑھ 9 بجے ہونا تھا لیکن دھند کے سبب میچ تاخیر کا شکار ہے۔

انٹرنیشنل لیگ میں فخرزمان کی مار دھاڑ، ٹیم کو فتح دلا دی

متعلقہ مضامین

  • ملتان ٹیسٹ، پاکستان نے پہلے روز 4 وکٹ پر 143 رنز بنالیے
  • ملتان ٹیسٹ: خراب روشی، دھند کے باعث پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 143 رنز بنا لیے
  • ملتان : پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی وکٹ 16 رنز پر گرگئی
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج ملتان میں ہوگا
  • پہلا ٹیسٹ؛ خراب موسم کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ آج سے ملتان میں شروع ہوگا
  • پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ آج ملتان میں شروع ہوگا
  • ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کے لیے اسپن ٹریک تیار