UrduPoint:
2025-01-18@10:04:10 GMT

لاس اینجلس میں آگ تاحال بے قابو، ملبہ ہٹانے پر پابندی عائد

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

لاس اینجلس میں آگ تاحال بے قابو، ملبہ ہٹانے پر پابندی عائد

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)لاس اینجلس میں امریکی تاریخ کی تباہ کن آگ نو روز بعد بھی بے قابو ہے، ریسکیو ٹیموں کو تیز ہواں کے سبب آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ سے تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ ہٹانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارتوں کے ملبے، راکھ اور گرد میں بھاری دھاتیں اور دیگر خطرناک مواد شامل ہوسکتا ہے۔ یہ خطرناک اجزا سانس کے ذریعے، جلد پر لگنے سے یا پینے کے پانی میں شامل ہوکر جسم میں داخل ہوسکتے ہیں۔کچرے کو نامناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے سے ان خطرناک مادوں کے پھیلا کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے جس سے امدادی کارکنوں، رہائشیوں اور ماحول کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اب تک 25 افراد ہلاک اور 12 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوچکے ہیں، 40 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ جل چکا ہے۔ مزید 88 ہزار افراد کو متاثرہ علاقہ چھوڑنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔دوسری جانب امریکا میں لگنے والی انشورنس کمپنیوں پر بہت بھاری پڑی ہے اندازے کے مطابق انہیں بیمہ کنندگان کو 30 ارب ڈالر تک ادائیگیاں کرنا پڑسکتی ہیں۔اس تاریخی آگ میں اب تک 12 ہزار سے زائد گھر جل کر خاک کا ڈھیر بن چکے ہیں اور ان میں اکثر انتہائی قیمتی گھر تھے، جن کے مالکان نے انشورنس کرا رکھی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور یہ شامل مشرق میں برینٹ ووڈ تک پھیل گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق تجزیہ کاروں نے ابتدائی طور پر تخمینہ لگایا تھا کہ بیمہ کمپنیوں کو متاثرین کو کلیمز کی ادائیگی میں 20 ارب ڈالر تک ادائیگیاں کرنا پڑ سکتی ہیں تاہم اس کا پھیلا اور نقصان بڑھنے کے باعث اب یہ تخمینہ 30 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے۔اس حوالے سے جاپان کی ٹوکیو میرین ہولڈنگز انکارپوریشن نے کہا ہے کہ متاثرین کو جلد از جلد انشورنس کلیم ادا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لاس اینجلس کے مطابق

پڑھیں:

ملتان: 300 کلو خراب اچار تلف، فیکٹری مالکان کو 50ہزار جرمانہ

---فائل فوٹو

ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپے کے دوران 300 کلو گرام مضرِ صحت اور بدبودار اچار تلف کر کے دکاندار پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ملتان کے علاقے شیر شاہ کے قریب اچار بنانے والے یونٹ کی انسپکشن کی، جس کے دوران بدبودار، فنگس اور حشرات زدہ اچار پایا گیا۔

پنجاب: ایکسپائر اشیاء رکھنے پر 2 فوڈ پوائنٹس پر 65 ہزار روپے جرمانہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 2 فوڈ پوائنٹس پر 65 ہزار روپے کا جرمانہ عائد جبکہ غیر معیاری مصالحہ جات بنانے والے ایک یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔

 مضرِ صحت اچار تلف کر کے فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

رحیم یار خان میں ملاوٹی مرچ ضبط

 دوسری جانب رحیم یار خان میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ترنڈہ میر خان اڈے کے قریب گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ مارا ہے۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران 250  کلو گرام ملاوٹی پسی سرخ مرچ ضبط کر کے یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان: 300 کلو خراب اچار تلف، فیکٹری مالکان کو 50ہزار جرمانہ
  • امریکی حکومت آتشزدگی پر قابو پانے میں تاحال ناکام ،20 مسلم خاندان بھی متاثر
  • کھانے کے رنگ ریڈ 3سے کینسر کا انکشاف‘ امریکا میں پابندی
  • امریکا میں ٹک ٹاک پابندی لگائے جانے کا امکان
  • لاس اینجلس آتشزدگی بے قابو، مزید ہلا کتیں، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ،امریکی حکام
  • کھانے کےرنگ ’ریڈتھری‘ سے کینسر ہو سکتا ہے، امریکہ میں پابندی عائد
  • سیپکو کا بجلی چوری پر قابو پانے میں ناکامی پر 8افسران پر جرمانے عائد
  • سی این جی سٹیشنز کھولنے پر پابندی عائد
  • لاس اینجلس میں لگی جنگلاتی آگ بے قابو ، 25 افراد ہلاک