القادر یونیورسٹی بحقِ سرکار ضبط، ٹرسٹ بھی سرکاری کنٹرول میں دیدیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
راولپنڈی:احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، میں القادر یونیورسٹی کو بحق سرکار ضبط کرلیا گیا ہے جب کہ القادر ٹرسٹ کو بھی سرکاری کنٹرول میں دے دیا۔
اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان پر جرم ثابت ہونے سے انہیں 14 سال قید بامشقت اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بھی پر بھی جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔
30 دن سے محفوظ فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ۔ عدالتی فیصلے کے مطابق القادر یونیورسٹی سرکاری کنٹرول میں دے دی گئی ہے جب کہ القادر ٹرسٹ بھی سرکاری کنٹرول میں دے دیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق القادر یونیورسٹی کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا ہے۔
احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کاٹنے کی سزا سنائی ہے۔
اسی طرح عدالت نے فیصلے میں کہا کہ بشریٰ بی بی پر جرم میں معاونت کا الزام ثابت ہوتا ہے۔ بشری بی بی کو نیب آرڈیننس 10 اے کے تحت 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی سنائی جاتی ہے۔ بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 3 ماہ قید ہوگی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرکاری کنٹرول میں القادر یونیورسٹی کی سزا
پڑھیں:
ترکی، موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں میاں، بیوی بیٹی سمیت 6 ملزمان کو قید کی سزائیں
مقامی میڈیا کے مطابق سزا پانے والوں میں ایک انشورنس کمپنی کا مالک، اس کی بیوی اور سویتلی بیٹی شامل ہیں، جنہیں 15 سے 18 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی میں موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت 6 ملزمان کو 15 سے 19 سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق استنبول کی ایک عدالت نے خاندان کے تین افراد سمیت چھ ملزمان کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر 15 سے 18 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کیس میں ایک اہم شخص کو جاسوسی کا نیٹ ورک چلانے کا مجرم قرار دیا گیا تھا جو ترکی سے باہر بھی کام کرتا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس نیٹ ورک میں سب سے اوپر ایک انشورنس کمپنی کے مالک احمد ایرسین توملوکلی ہے، جنہیں اسرائیلی انٹیلی جنس کے لیے کام کرنے والا خفیہ نیٹ ورک چلانے کا جرم ثابت ہونے پر 18 سال اور نو ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ سزا پانے والوں میں ٹوملوکلی کی بیوی بھی شامل ہے، جنہیں 16 سال قید کی سزا سنائی گئی اور اس کی سوتیلی بیٹی دیلا سلطان سمسیک، جنہیں 15 سال کی سزا ہوئی۔