شادی کب اور کس سے ہورہی ہے؟ گوہر رشید کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
پاکستانی اداکار گوہر رشید جو اپنی بہترین اداکاری اور متاثر کن کرداروں کے لیے مشہور ہیں، حالیہ دنوں میں ہیش ٹیگ ’میرے یار کی شادی‘ کے ذریعے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
ان کے مداحوں کا ماننا ہے کہ گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں جبکہ کچھ دن قبل گوہر رشید کی نکاح نامے پر دستخط کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
ایک ویڈیو میں گوہر رشید نے اپنی شادی سے متعلق وائرل خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’میں جلد اس خبر کا انکشاف کروں گا۔ میں آپ کو بتاؤں گا کہ کون شادی کر رہا ہے اور یقین دلاؤں گا کہ یہ کسی قسم کی تشہیری حکمت عملی نہیں بلکہ ایک حقیقی اور اہم معاملہ ہے۔‘
دوسری جانب، سوشل میڈیا صارفین اس ہیش ٹیگ کے بارے میں مختلف رائے رکھتے ہیں۔ ایک صارف نے اسے محض ڈرامہ قرار دیا، جبکہ دوسرے نے کہا کہ وہ اس خبر میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ کچھ مداحوں نے پیش گوئی کی کہ گوہر رشید واقعی شادی کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گوہر رشید
پڑھیں:
ابھی بولنے کا موسم نہیں، وقت آنے پر بولیں گے، شیخ رشید
ابھی بولنے کا موسم نہیں، وقت آنے پر بولیں گے، شیخ رشید WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی بولنے کا موسم نہیں، وقت آنے پر بولیں گے۔
سینئر سیاست دان نے یہ بات اسلام آباد کی ایک عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ تیسری مرتبہ عدالت آیا ہوں لیکن اس بار بھی کیس سماعت کے لیے نہیں لگا، سمجھ سے باہر ہے ایسا کیوں ہو رہا ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ اب عدالت میں تو وجہ نہیں بتائی جا سکتی، وقت آئے گا تو بولیں گے، ابھی بولنے کا موسم نہیں ہے۔