جرمنی: مراکش کا مشتبہ جاسوس گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جنوری 2025ء) جرمن پولیس نے جمعرات کو فرینکفرٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا، جس پر مراکشی سکیورٹی سروسز کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ ہے۔
اس شخص کو ابتدائی طور پر اسپین میں یکم دسمبر 2024 کو یورپی وارنٹ گرفتاری کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا تھا اور اسے مقدمہ چلانے کے لیے جرمنی منتقل کر دیا گیا تھا۔
زیر حراست شخص پر کیا الزام ہے؟استغاثہ نے بتایا کہ مراکشی شہری، جس کا نام صرف یوسف ال اے کے طور پر ظاہرکیا گیا ہے، پر جنوری 2022 سے مراکش کی حزب اختلاف کی احتجاجی تحریک الحراک الشعبی (عوامی تحریک) کے اراکین کی جاسوسی کا "سخت شبہ" ہے۔
جرمنی: جاسوسی کے الزام میں مراکشی شہری گرفتار
استغاثہ کا خیال ہے کہ وہ ایک اور مراکشی شہری محمد اے کا ساتھی ہے جسے نومبر 2022 میں مغربی جرمن شہر کولون کے قریب گرفتار کیا گیا تھا اور اگست 2023 میں جرمنی میں حراک تحریک کے حامیوں کی جاسوسی کا مجرم پایا گیا تھا۔
(جاری ہے)
محمد اے نے دو جرمن مراکشی باشندوں کے بارے میں معلومات مراکشی خفیہ سروس (ڈی جی ای ڈی) کے افسران کو تقریباً پانچ ہزار یورو کے ہوائی جہاز کے ٹکٹوں اور دیگر سفری اخراجات کے بدلے میں دی تھیں۔
جرمن انٹیلیجنس ایجنسی کے اختیارات عدالت میں چیلنج
اسے ایک سال اور نو ماہ کی معطل جیل کی سزا سنائی گئی اور اسے 4,300 یورو کا جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔
یہ مشتبہ جاسوس کون ہے؟الحراک تحریک 2016 میں شمالی مراکش کے ریف کے علاقے میں ایک ماہی گیر کی کوڑے کے ٹرک سے کچلنے سے ہلاکت پر عوامی غم و غصے کے بعد ابھری۔ مذکورہ شخص پولیس کے ذریعہ اس کی ضبط کی گئی اسٹارفش مچھلی کو واپس لینے کی کوشش کررہا تھا۔
جرمن خفیہ ادارہ کیسے کام کرتا ہے؟ خود جا کر دیکھ لیجیے
اس واقعے نے مراکش کے پسماندہ بربر علاقے میں زیادہ سرمایہ کاری کا مطالبہ کرنے والے مظاہروں کو جنم دیا، جس کے نتیجے میں درجنوں گرفتاریاں ہوئیں۔
ج ا ⁄ ص ز (اے ایف پی، ڈی پی اے)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گیا تھا
پڑھیں:
جرمنی کا معتبر شارلیمان پرائز یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فون ڈیئر لائن کے نام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جنوری 2025ء) یورپی اتحاد اور شراکت کے لیے ذاتی خدمات ادا کرنے پر دیا جانے والا شارلیمان پرائز جرمنی کا ایک بہت معتبر انعام ہے۔ اس ایوارڈ کے منتظمین نے بُدھ کو ایوارڈ کی حقدار کا اعلان کیا جس پر ایوارڈ حاصل کرنے والی یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فون ڈیئر لائن نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایکس پر لکھا،'' یہ ایوارڈ میرے دل کی گہرائی کو چھونے کا سبب بنا ہے۔
‘‘ ان کا مزید کہنا تھا،'' شارلیمان پرائز یورپ پر مرکوز ہے جو ہنگاہ خیز وقت میں ہماری پناہ ہے۔‘‘2019 ء سے یورپی کمیشن کی صدر رہنے والی اُرزولا فون ڈیئر لائن کو یہ ایوارڈ جرمن شہر آخن میں 29 مئی کو دیا جائے گا۔
یوکرینی صدر کے لیے جرمنی کا ’شارلیمان پرائز‘
فون ڈیئر لائن اس کی حقدار کیوں قرار پائیں؟
شارلیمان پرائز کے حقدار کا فیصلہ کرنے والے ڈائرکٹرز بورڈ کا کہنا تھا کہ 66 سالہ جرمن سیاست دان فون ڈیئر لائن'' یورپ کی ایک مثالی شکل پیش کرتی ہیں۔
(جاری ہے)
‘‘ ایوارڈ دینے والے ججوں کے مطابق فون ڈیئر لائن نے اہم چیلنجز کے دوران یورپی مفادات کے لیے کام کیا۔کمیشن کی صدر کو یورپی یونین کے رکن ممالک کے اتحاد، کورونا وائرس کی عالمی وباکے دوران قیادت، روس کے خلاف فیصلہ کن مؤقف اور یورپی یونین کے گرین ڈیل کے عزم پر سراہتے ہوئے، ان کی خدمات کا بھرپور اعتراف کیا گیا۔
معتبر جرمن شارلیمان پرائز بیلاروس کی اپوزیشن لیڈر کے نام
یورپی کمیشن کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون اُززولا فون ڈیئر لائن کو گزشتہ سال اس عہدے کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا تھا۔
آخری بار یہ ایوارڈ یورپی کمیشن کے کسی صدر کو 1992ء میں دیا گیا تھا۔ تب فرانسیسی سیاستدان اور ماہر اقتصادیات ژاک ڈیلور یورپی کمیشن کے صدر تھے جنہیں جرمنی کے معتبر شارلیمان پرائز سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے یورپی یونین کی سنگل مارکیٹ کی ترقی اور یورو کرنسی متعارف کرانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا۔ انہیں یورپی اتحاد کو مضبوط تر بنانے کی بصیرت رکھنے والی شخصیت سمجھا جاتا تھا۔
انٹرنیشنل شارلیمان پرائز فرانسیسی صدر کے نام
شارلیمان پرائز کی تاریخ
جرمن شہر آخن میں یورپی اتحاد کے دفاع کے لیے خدمات انجام دینے والی کسی شخصیت کی کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے اسے شارلیمان پرائز سے نوازنے کا سلسلہ 1950 ء سے شروع ہوا، جو اب تک جاری ہے۔ اس انعام کو یورپ کے اتحاد اور انضمام کے داعی بادشاہ شارلیمان کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔
انہیں بابائے یورپ بھی کہا جاتا ہے۔ مرنے کے بعد شارلیمان کی تدفین جرمن شہر آخن میں ہوئی تھی۔ سن 1988ء میں اس پرائز کا نام بدل کر انٹرنیشنل شارلیمان پرائز آف آخن رکھ دیا گیا تھا۔ انعام دینے کی تقریب آخن شہر کے ٹاؤن ہال میں منعقد کی جاتی ہے۔)سری منگوانچائی ، ایمی ساسیپورنکار( ک م/ ع ت