گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80 تولے سونا لے اُڑا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
پنجاب میں گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80 تولے سونا لے اڑا۔
ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق گوجرانوالہ میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر گھریلو ملازمہ کے خلاف 80 تولے سونا چرانے کی شکایت کی گئی۔ شکایت موصول ہوتے ہی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی گئی۔ کیمروں میں ملزمان کو رکشے میں جاتے دیکھا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق 3 خواتین گینگ کے باقی 2 ساتھیوں کے ہمراہ رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوئیں۔ تینوں خواتین اور 2 مردوں کو ویڈیو میں بھی رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ سیف سٹی گوجرانوالہ کے ورچوئل پیٹرولنگ افسر نے تمام شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کیے۔ پولیس نے تلاش کے بعد گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ترجمان سیف سیٹیز کا کہنا ہے کہ شہری گھر میں ملازم رکھتے وقت اچھی طرح جانچ پڑتال کے ساتھ پولیس ریکارڈ بھی چیک کریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی میں گاڑی کی ٹکر سے بھکاری جاں بحق، ڈرائیور فرار
راولپنڈی : راولپنڈی میں کچہری چوک پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہو گیا جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والا شخص بھکاری تھا جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سول لائن پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔