Nai Baat:
2025-01-18@10:02:16 GMT

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ جاری

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ جاری

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، اور ہنڈرڈ انڈیکس نے 114,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کی۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور یہ 114,174 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

 

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 658 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 113,836 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 278.

86 روپے سے کم ہو کر 278.75 روپے پر آ گیا۔

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

وادی تیراہ میں ایک ماہ کے دوران 22 خوارج مارے گئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں 14 دسمبر 2024 سے مختلف آپریشنز میں اب تک 22 خوارج کو ہلاک اور 18 خوارج کو زخمی کردیا۔

زرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے جن میں کئی اموات ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گھنائونی کارروائیوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز علاقے میں خوارج کے خلاف وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کررہی ہیں ـ

14 دسمبر 2024 سے جاری مختلف آپریشنز میں فورسز نے 22 خوارج کو ہلاک اور 18 کو زخمی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں قدر بڑھ گئی
  • پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ، 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، 100 انڈیکس میں 1435 پوائنٹس کا اضافہ
  • وادی تیراہ میں ایک ماہ کے دوران 22 خوارج مارے گئے، آئی ایس پی آر
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی 100 انڈیکس میں 658 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں معمولی 62پوائنٹس کا اضافہ
  • مہنگائی میں نمایاں کمی، چینی مالیاتی منڈیوں تک رسائی، ہانگ کانگ سٹاک لسٹنگز کیلئے تیار: وزیر خزانہ
  • اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی کے باد ل