امریکی انٹرنیٹ صارفین میں چینی ایپ’’ ریڈ نوٹ ‘‘کی مقبولیت
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
بیجنگ:حالیہ دنوں چین کی ایک سوشل ایپ “شیاؤہونگ شو،’یعنی ‘ریڈ نوٹ‘شمالی امریکہ میں ایپل ایپ اسٹور سے مفت سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 8 سے 14 جنوری تک امریکہ میں موبائل ایپ ڈاؤن لوڈز میں نوٹ” کی ڈاوئن لوڈنگ میں گزشتہ سات دنوں کے مقابلے میں 20 گنا سے زائد کا اضافہ ہوا اور 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ اضافہ 30 گنا سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں “ریڈ نوٹ ” کی اس اچانک مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟ اس کی براہ راست وجہ یہ ہے کہ 19 تاریخ کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی کا نفاذ ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے اس ایپ سے محبت کرنے والے امریکی انٹرنیٹ صارفین ریڈ نوٹ پر منتقل ہو رہے ہیں۔یہ صارفین خود کو’ٹک ٹاک پناہ گزین‘ کہتے ہیں۔ دوسری جانب ریڈ نوٹ پر پیش کیے جانے والے تازہ اور دلچسپ مواد اور موضوعاتی تعاملات نے امریکی انٹرنیٹ صارفین کی کافی توجہ حاصل کی ہے ۔ کچھ لوگوں نے کومینٹس میں لکھا کہ وہ سمجھ نہیں پا رہے کہ امریکی حکومت یہ کیوں کہہ رہی ہے کہ ٹک ٹاک قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، انہیں امید ہے کہ ریڈ نوٹ “کراس کلچرل کمیونیکیشن” کا ایک اہم وسیلہ بن جائے گا ۔ریڈ نوٹ کی مقبولیت یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ چین اور امریکہ کے عوام ایک دوسرے کو سمجھنے اور بات چیت کرنے کی خواہش رکھتے ہیں.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکہ میں امریکہ کے چین اور
پڑھیں:
لاس اینجلس کی آگ نے امریکہ و اسرائیل کے ہوش ٹھکانے لگا دیے ہیں، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر
پی ایس ٹی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، مظلوم فلسطینیوں کی آہیں ناجائز ریاست کے باپ امریکہ کو جلا کر بھسم کر دیں گے، ڈوبتی ہوئی امریکی معیشت کے پیش نظر اسرائیل کو مجبورا اب غزہ میں جنگ بندی کرنی پڑے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے نومنتخب ذمہ داران کا اجلاس جامع مسجد جلال باقری میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ حکومت پاکستان بجلی کے نرخ کم کر کے عوام کو فوری ریلیف دے، آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدے محض کرپشن کی بنیاد پر تھے، آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدوں کے بعد بجلی کے نرخ فوری کم کیے جائیں۔ ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ عوام کو بنیادی ضروریات سستی اور بروقت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے جس سے ہماری حکومتیں لاتعلق نظر آتی ہیں، حکومت کے پاس عوام کی خدمت کے علاوہ کوئی کام نہیں ہونا چاہیے لیکن ہماری حکومتیں محض عوام کو لوٹنے اور اپنے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاس اینجلس کی آگ نے امریکہ و اسرائیل کے ہوش ٹھکانے لگا دیے ہیں، اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، مظلوم فلسطینیوں کی آہیں ناجائز ریاست کے باپ امریکہ کو جلا کر بھسم کر دیں گے، ڈوبتی ہوئی امریکی معیشت کے پیش نظر اسرائیل کو مجبورا اب غزہ میں جنگ بندی کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک دنیا بھر کے مظلوم لوگوں کی آواز ہے اور ہم ہر موقع پر دنیا بھر کے مظلوم عوام کے لیے اواز بلند کرتے رہیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔