نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز
واشنگٹن:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکا کے 46 ویں صدر جو بائیڈن کی اقتدار سے دستبرداری کے بعد دوسری مدت کے لیے حلف اٹھائیں گے۔
تقریب حلف برداری امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے یو ایس کیپیوٹل کی سیڑھیوں پر منعقد ہو گی، جہاں وہ باضابطہ طور پر کانگریس کے ارکان، سپریم کورٹ کے ججز، اپنی آنے والی انتظامیہ اور ہزاروں شرکاء کے سامنے حلف اٹھائیں گے۔
اس اہم موقع کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ 48 کلومیٹر طویل سیاہ حفاظتی باڑ لگائی جا رہی ہے، جبکہ 25 ہزار پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے اور سکیورٹی چوکیاں قائم کی جا رہی ہیں۔
اس کے علاوہ، وائٹ ہاؤس سے کیپیوٹل تک 3 کلومیٹر تک کا علاقہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا جائے گا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے تصدیق کی ہے کہ وہ یقیناً ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے 20 جنوری 2021 کو بائیڈن کی حلف برداری میں شرکت نہیں کی تھی، اور وہ 150 سالوں میں پہلے صدر بنے تھے جنہوں نے اقتدار کی پرامن منتقلی کی امریکی روایت کو توڑ دیا تھا۔
ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے بڑی عالمی طاقتوں اور امریکا کے اہم اتحادیوں کو دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں، جس سے یہ تقریب نہ صرف امریکا بلکہ عالمی سطح پر بھی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹرمپ کی حلف برداری کی ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا قدم: چینی درآمدات پر 245 فیصد ٹیرف عائد کردیا
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ جاری تجارتی جنگ کو نئی سطح پر پہنچاتے ہوئے چینی مصنوعات پر 245 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ فیصلہ چین کی جانب سے جوابی معاشی اقدامات کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ 15 اپریل کو جاری کردہ اس ایگزیکٹو آرڈر میں ٹرمپ نے کہا کہ چین کی "غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں" کا جواب دینا ضروری تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "چین کی جانب سے ردعمل نے ہمیں یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔" ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدام معاشی و قومی سلامتی دونوں حوالوں سے ضروری ہے۔
معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے سخت اقدامات سے صارفین پر مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا، عالمی تجارتی تعلقات مزید کشیدہ ہوں گے اور سپلائی چین میں رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔
تاحال بیجنگ نے اس اقدام پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ ماہرین کے مطابق چین یا تو عالمی تجارتی تنظیم (WTO) سے رجوع کرے گا یا مزید جوابی اقدامات کر سکتا ہے۔
یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے، اور چینی مصنوعات کی ایک وسیع فہرست پر لاگو ہوگا۔ متعلقہ شعبوں کی تفصیلات جلد ہی یو ایس ٹریڈ آفس کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔