لاہور: محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جب کہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی متوقع ہے۔ مغربی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

 

اسلام آباد میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ چاغی، نوکنڈی، دالبندین، کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، میانوالی، رحیم یار خان اور خان پور میں دھند چھا سکتی ہے۔

 

بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور ان کے گرد و نواح میں بھی دھند رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور ان کے اطراف میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ سکھر، بینظیر آباد، شکار پور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، خیر پور، ٹنڈو جام اور دیگر علاقوں میں دھند کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جب کہ آزاد کشمیر میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: کا امکان سرد اور

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کا سامنا رہے گا جب کہ بالائی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ کچھ اضلاع اور بالائی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کا سامنا رہے گا جب کہ بالائی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ پشاور سمیت صوبے کے دیگر شہر کرم، اورکزئی اور مہمند کے کچھ مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ شہر پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ شہر میں ہوا کی نمی کا تناسب 22 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، صوبے کے دیگر اہم علاقوں میں بھی شدید گرمی متوقع ہے۔ اُدھر کالام میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جب کہ سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈی آئی خان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں چترال میں 33، تیمرگرہ میں 39، میرکھنی میں 35، بنوں میں 44، بالاکوٹ میں 38  اور تخت بائی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ گرمی کی شدت سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
  • آج سے 4 مئی تک اسلام آباد، مری، گلیات میں بارش کا امکان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟
  • کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی نوید سنا دی
  •   محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی پیشگوئی کر دی
  • ملک بھر گرمی برقرار، آئندہ24گھنٹوں میں موسم گرم رہنے کا امکان
  • کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • ملک بھر میں آج بھی ہیٹ ویو، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک رہنے کا امکان
  • کڑاکے کی دھوپ، موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا