غزہ: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہیں جس کے نتیجے میں مزید 81 فلسطینی شہید اور 188 زخمی ہو گئے ہیں۔

 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی اور فضائی حملے کیے۔ غزہ سٹی میں ہونے والی بمباری کے دوران 8 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے۔ غزہ کے مغربی حصے میں اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 30 فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور درجنوں زخمی ہوئے۔

 

غزہ میں شہداء کی تعداد 46 ہزار 788 تک پہنچ چکی ہے اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار 453 ہو گئی ہے۔ دوسری طرف، قطر کے وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت تین مراحل میں جنگ بندی کے اقدامات کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی اور 50 فلسطینی قیدیوں کی رہائی ہو گی، اور اسرائیل غزہ کے رفاہ کوریڈور سے اپنی فوجوں کا انخلا کرے گا۔ اس معاہدے کا مقصد غزہ میں انسانی نقصان کو کم کرنا اور کشیدگی میں کمی لانا ہے، لیکن حملوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

مغربی کنارے میں فائرنگ کارروائی "قابض اسرائیل کے جرائم کے خلاف جاری ردعمل” کا حصہ ہے، حماس

ترجمان نے قابض اسرائیل کے خلاف مزاحمت اور تکلیف دہ کارروائیوں کو بڑھانے، دشمن کے اندازوں میں خلل ڈالنے اور مزاحمت کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے صفوں کو متحد کرنے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع اسرائیلی بستی ایریل کے قریب فائرنگ کا حملہ قابض اسرائیلی فوج کے جرائم کے خلاف جاری ردعمل کا حصہ ہے۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ یہ آپریشن ایک نیا پیغام ہے جو ہمارے لوگوں اور ہمارے آزاد مزاحمت کارو ں کی طرف سے مکمل کیا گیا ہے، جو ہمارے لوگوں کے خلاف مجرمانہ قابض کے ذریعے کی جانے والی ظالمانہ جارحیت کے خلاف فطری رد عمل ہے۔ حماس نے زور دیا ہے کہ جب تک قابض ریاست اور اس کے جرائم جاری رہیں گے مزاحمت ختم نہیں ہو گی۔

ترجمان نے قابض اسرائیل کے خلاف مزاحمت اور تکلیف دہ کارروائیوں کو بڑھانے، دشمن کے اندازوں میں خلل ڈالنے اور مزاحمت کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے صفوں کو متحد کرنے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ بدھ کی شام مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں ایریل بستی کے قریب فائرنگ کے حملے میں ایک اسرائیلی معمولی زخمی ہوا۔ صیہونی ادارے ریڈ سٹار آف ڈیوڈ کے مطابق ایک اسرائیلی آباد کار بستی کے قریب گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوا تھا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

اخبار اسرائیل ہیوم نے رپورٹ کیا کہ حملے کا مرتکب جس کی شناخت کا تعین نہیں کیا گیا ہے، جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے اس کا تعاقب کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی جاری ہے، جس میں ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔ غزہ میں تباہی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوج اور آباد کاروں نے مشرقی بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 934 سے زائد فلسطینی شہید، 7000 کے قریب زخمی اور 14500 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی کی تجویز کا جواب نہ دینے کا مطلب روس جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے، یوکرینی صدر
  • مغربی کنارے میں فائرنگ کارروائی "قابض اسرائیل کے جرائم کے خلاف جاری ردعمل” کا حصہ ہے، حماس
  • سانحہ جعفر ایکسپریس میں ریلویز پولیس کا ایک جوان شہید ہوگیا
  • غزہ میں فائرنگ سے فٹبالر حمدان قشطہ شہید
  • جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی 29 افراد کوئٹہ منتقل
  • اسرائیلی ’جنسی بدسلوکی‘ کا شکار فلسطینی، جنیوا میں بیانات
  • یمنی فورسز کا اسرائیلی بحری جہازوں پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا اعلان
  • اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بزرگ خاتون سمیت 6 فلسطینیوں کو شہید کردیا
  • امریکا کے ساتھ مذاکرات تعمیری انداز میں شروع ہوئے، یوکرین
  • غزہ میں اسرائیلی بربریت رک نہ سکی، مزید 5 فلسطینی شہید