نیویارک (نیوزڈیسک)امریکا کے شہر لاس اینجلس میں 9 روز سے لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق آگ پر ابھی تک 55 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اگلے ہفتے تک اگر آگ نہ بجھی تو اس پر قابو پانا مزید مشکل ہو جائے گا۔حکام نے بتایا کہ تیز ہواؤں کے باعث بجھی آگ دوبارہ بھڑک سکتی ہے، مکینوں کی گھروں کو واپسی ابھی ممکن نہیں ہے ہواؤں کا رخ دیکھ کر شہریوں کی گھروں کو واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

آگ سے متاثرہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ آگ سے اب تک 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 31 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ امریکی حکام کی جانب سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ خوفناک آگ سے اب تک لاس اینلجس کا 40 ہزارایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے، جبکہ 12 ہزار 300 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔لاس اینجلس کی آگ میں 20 صدی کے عظیم موسیقار آرنالڈ شوئمبرگ کی موسیقی کا ذخیرہ تباہ

امریکی حکام کے مطابق ہزاروں فائر فائٹرز اور درجنوں طیارے امدادی کاموں میں شریک ہیں، آگ کے نتیجے میں اب تک 26 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 30 افراد لاپتہ ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہٹن کے علاقے میں لگی آگ پر 45 فیصد قابو پالیا گیا ہے۔

حکام نے 1 کروڑ 70 لاکھ افراد کو آگ سے پیدا ہونے والی آلودگی سے خبردار کردیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اب تک 60 لاکھ افراد اس وقت شدید خطرے سے دوچار ہیں۔حکام نے نقصان کا ابتدائی تخمینہ 275 ارب ڈالر لگایا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

مری سے ملحقہ تین جنگلات شدید آگ کی لپیٹ میں، شعلے میلوں دور سے دکھائی دینے لگے،آگ نے شمال مغربی وینٹورا کاؤنٹی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں ہزاروں گھرانے بجلی سے محروم ہیں

صورتحال کے پیش نظر حکام نے مزید 84 ہزارافراد کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ انخلا کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق آگ لگانے کے شبہ میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

حکام عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوں اور ہنگامی تدابیر اختیار کریں۔ اس بحران نے پورے علاقے کو شدید متاثر کر دیا ہے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
نوجوان نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کرلی

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: امریکی حکام کے مطابق حکام نے گیا ہے

پڑھیں:

زمین کے گرد گھومتا روس کا بے قابو سیٹلائیٹ

ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ روس کے نیوکلیئر ہتھیار کے پروگرام کا ممکنہ حصہ ایک خفیہ سیٹلائیٹ زمین کے گرد قابو سے باہر گھوم رہا ہے۔

کوس موس 2553 نامی سیٹلائیٹ (جو روس نے 2022 میں یوکرین پر حملے سے تین ہفتے قبل خلا میں بھیجا تھا) مبینہ طور پر مدار میں مسائل کا سامنا کرنے کے بعد سے فعال نہیں ہے۔

ڈوپلر ریڈار اور اسپیس ٹریکنگ فرم لیو لیبز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مصنوعی سیارچہ گزشتہ نومبر کے وسط سے مدار میں ڈگمگا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ سیٹلائیٹ ممکنہ طور پر مستقبل کے خلائی نیوکلیئر ہتھیاروں کے حوالے سے ایک تجربہ ہوسکتا ہے جبکہ روس کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ کوس موس 2553 ایک ٹیکنالوجیکل اسپیس کرافٹ ہے جس پر شعاعوں اور ہیوی چارجڈ ذرات میں آزمائش کے لیے جدید آلات اور نظام نصب ہیں۔

واشنگٹن کے ایک تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) کی جاری کردہ تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اس سیٹلائیٹ پر ممکنہ طور پر ایک ’ڈمی وار ہیڈ‘ نصب ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر سیٹلائیٹ نئی ٹیکنالوجیز کی آزمائش کر رہا ہے تو اس کو دور مدار میں تعین کیا جا سکتا ہے کیوں کہ ایسا کرنے سے یہ دیگر سیٹلائیٹ کو کم متاثر کرے گا

متعلقہ مضامین

  • بھارتی حملےکے خدشے پر سرحد پر پاکستان کی فوجی قوت مزید بڑھا دی
  • پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
  • زمین کے گرد گھومتا روس کا بے قابو سیٹلائیٹ
  • خطے میں کشیدگی کے سبب سائبر حملوں کا خطرہ، ایڈوائزری جاری
  • پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کیلئے 5نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری
  • وی وی آئی پیز کیلیے 5نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی گئی
  • پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کیلیے 5نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری
  • امریکا اب یورپ کو روس کیخلاف مزید سیکیورٹی ضمانت دینے کے قابل نہیں رہا، روسی تجزیہ کار
  • سانگلہ ہل: موٹر وے ایم 4 پر گاڑی بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی، خاتون جاں بحق
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، ایک بچی زخمی