اسلام آباد کوخوبصورت بنانے کے لیے آذر بائیجان اورسی ڈی اے کے درمیان شانداراشتراک
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
رپورٹ: احتشام احمد فاروقی:
آذربائیجان اورکیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے اشتراک سے ایک منفرد اور تخلیقی منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا اور شہریوں کو فنونِ لطیفہ کی اہمیت سے روشناس کروانا ہے۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد داؤد نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پروجیکٹ آذربائیجان اور سی ڈی اے کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔
یہ منصوبہ تکمیل کے لیے یہاں کی مقامی کمپنیوں ’ورکہ ہولیکس‘ اور ’ڈی آر سٹوڈیوز‘ کو دیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں کامسیٹس یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی راولپنڈی سمیت جڑواں شہروں کی مختلف جامعات کے طلبا وطالبات حصہ لے رہے ہیں۔
یونیورسٹیز کے طلبا اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ زیرو پوائنٹ پل کی نچلی دیواروں پر خوبصورت رنگوں کے ساتھ کیلیگرافی او نقش و نگارکے ذریعے اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کے مشن پر ہیں۔
دوسری جانب اس پروجیکٹ میں حصہ لینے والی طالبات ودیان، ہیہان فاطمہ اور دیگر طلبا کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم اتنے بڑے پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔
اس پروجیکٹ پر کام کے ذریعے ہم اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ طلبا کے لیے اس سے بڑا سنہری موقع کوئی نہیں ہو سکتا کہ ہمارا کام وفاقی دارلحکومت کی دیواروں پر پوری دنیا دیکھے گی۔
طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف شہر کی تزئین و آرائش میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ثابت ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آذربائیجان آرائش تخلیقی منصوبہ تزئین سی ڈی اے طالبات طلبا کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیلیگرافی نقش و نگار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تخلیقی منصوبہ سی ڈی اے طالبات نقش و نگار اسلام آباد کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے 86 ورکرز کی درخواست ضمانت خارج
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 86 ورکرز کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت کی جانب سے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے ناجائز اسلحہ کیس میں 6 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ عدالت نے 5 ہزار کے مچلکوں کی عوض ضماتیں منظور کیں۔
مزید پڑھیں: 26نومبر احتجاج؛ 2پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت خارج، 86ورکرز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
پی ٹی آئی ورکرز پر 26 نومبر احتجاج کے باعث تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔