کراچی: ماڑی پور روڈ پر ڈمپر نے سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کو ٹکر مار دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 1 وین اور 3 ٹرالروں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈمپر ڈرائیور اور ہیلپر کو حراست میں لے کر پولیس نے تھانے منتقل کردیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈی پی او شانگلہ سمیت پولیس اہلکاروں کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) شانگلہ شاہ حسن اور خیبر پختونخوانخوا پولیس کی گاڑیوں پر علاقہ دوہ خواڑو شیکولی موڑ حدود تھانہ چوگا میں ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکا کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن اور دیگر افسران اور جوانان محفوظ رہے۔
دھماکے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا، پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کردیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے بی ڈی یو معائنہ جاری ہے۔