Jang News:
2025-01-18@10:01:21 GMT

کراچی، ٹی پی ایل پراپرٹیز کے تحت ’The Mangrove‘ منصوبے کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

کراچی، ٹی پی ایل پراپرٹیز کے تحت ’The Mangrove‘ منصوبے کا آغاز


کراچی میں ٹی پی ایل پراپرٹیز کے تحت The Mangrove کے نام سے منصوبے کا آغاز  کیا گیا ہے جہاں ستر ایکڑ پر جدید رہائشی منصوبہ بنایا جائے گا۔

ٹی پی ایل پراپرٹیز کے تحت The Mangrove کے نام سے منصوبے کی تعارفی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی۔

اس موقع پر ٹی پی ایل کے گروپ سی ای او علی جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہترین انجینئرز اور عالمی معیار کی ٹیمز موجود ہیں، بین الاقوامی سطح پر بھی منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں The Mangrove کے نام سے پندرہ ملین اسکوائر فٹ پر گیٹیڈ کمیونٹی منصوبہ کا آغاز کیا جارہا ہے اور آنے والے چند ہفتوں میں منصوبے کا آغاز ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبہ 70 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا جس میں 14 ایکڑ پر پارک قائم ہوگا، منصوبے میں رہائشی اور کمرشل عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔

علی جمیل کا کہنا تھا کہ منصوبے میں رہائشیوں کے لیے کھیل سمیت بہترین سہولیات دستیاب ہوں گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ٹی پی ایل کا آغاز

پڑھیں:

جی ایچ کیو حملہ کیس کے باقاعدہ ٹرائل کا آغاز

راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 15 جنوری 2025ء )جی ایچ کیو حملہ کیس کے باقاعدہ ٹرائل کا آغاز، اینٹی رائٹ فورس کا ہیلمٹ، ڈنڈے، جھنڈے، پی ٹی آئی کی ٹوپیاں بطور ثبوت عدالت میں پیش کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگیا اورجج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی جہاں استغاثہ کے 4 چشم دیدگواہان نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔

استغاثہ کے گواہان میں راولپنڈی پولیس کے اے ایس ائی ثاقب، کانسٹیبل شکیل، سجاد اور یاسر شامل تھے اور انہوں نے ملزمان سے برآمد ہونے والے اہم ثبوت عدالت میں پیش کر دیے۔ گواہان نے ملزمان سے برآمد اینٹی رائٹ فورس سے چھینا گیا ہیلمٹ اورپٹرول بم عدالت میں پیش کر دیا، شواہد میں شہدا کے مجسموں کے برآمد ٹکڑے، موبائل فون بھی پیش کر دیے گے۔

(جاری ہے)

اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران ملزمان سے برآمد کیے گئے ڈنڈے، جھنڈے، پی ٹی آئی کی ٹوپیاں، تاریں اور ماچسں بھی عدالت میں پیش کیے گئے اورملزم سے برآمد موبائل فون بھی عدالت میں پیشی کے دوران نکل آیا۔ گواہان نے شہادت ریکارڈ کرانے کے دوران کمرہ عدالت میں موجود راجا بشارت سمیت کئی ملزمان کی نشان دہی بھی کی اور پہلے چشم دید گواہ نے بیان میں کہا کہ راجا بشارت نے جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کی قیادت کی۔

انہوں نے بتایا کہ راجا بشارت مظاہرین کو اکساتے رہے کہ بانی کی گرفتاری کا بدلہ فوج سے لینا ہے۔ دوران سماعت کمرہ عدالت ملزمان، وکلا، پراسیکیوشن اور میڈیا کے نمائندوں سے کچھا کھچ بھرا رہا اور اس دوران وکلا صفائی اور پراسیکیوشن ٹیم کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ کمرہ عدالت میں موجود ملزمان کے شور کے باعث عدالت نے ساؤنڈ سسٹم کا استعمال کیا اور ملزمان کو وارننگ بھی دی اور گواہان کی شہادت بھی ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے ریکارڈ کی گئی۔ گواہان کی شہادت کی ریکارڈنگ کے دوران بانی پی ٹی آئی بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پراستغاثہ کے 5 مزید گواہ طلب کر لیے اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہفتہ 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا
  • ریکوڈک منصوبے کی راہ میں حائل ایک اور رکاوٹ ختم، جلد سعودی عرب سے معاہدے کا امکان
  • ٹی پی ایل پراپرٹیز منصوبے کا آغاز
  • کراچی میں چمپئنز ٹرافی کو یادگار بنانے کیلیے اہم اقدامات کا آغاز
  • کابینہ نے مزید ای وی بسوں کےحصول کی منظوری دیدی ہے‘شرجیل
  • لوگوں کو بہترین سفر سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہے ہیں، شرجیل میمن
  • جاپان اور برطانیہ جدید ترین لڑاکا طیارے کے منصوبے پر متفق
  • پاکستان میں ’گوگل پے‘ کا مارچ 2025 میں متوقع آغاز
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کے باقاعدہ ٹرائل کا آغاز