Express News:
2025-04-16@22:41:25 GMT

ٹرمپ کو کرارا جواب، ڈنمارک کا 500 سالہ شاہی نشان تبدیل

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

ٹرمپ کی گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل کرنے دھمکی پر ردعمل میں ڈنمارک نے شاہی کوٹ آف آرمز تبدیل کرکے اس میں قطبی ریچھ شامل کر لیا۔

ڈنمارک کے زیر کنٹرول نیم خودمختار گرین لینڈ کا نمائندہ قطبی ریچھ ہے، دنیا کے سب سے بڑے اس جزیرے کی سٹریٹجک اہمیت قطب شمالی کے گلیشیر پگھلنے سے بڑھ چکی ہے، اس کی 58 ہزار آبادی ڈنمارک سے آزادی کی خواہاں ہے۔

تاہم ٹرمپ کے بیان پر گرین لینڈ کے وزیراعظم میوٹ بورپ نے اپنے ردعمل میں کہا’’ گرین لینڈ ہمارا ہے، یہ برائے فروخت نہیں، نہ کبھی ہوگا‘‘۔

ادھر ڈنمارک نے ٹرمپ کا بیان ’’بکواس‘‘ قرار دے کراس کا دفاع مزید سخت جبکہ شاہ ڈنمارک نے500سالہ قدیم شاہی کوٹ آف آرمز تبدیل کر دیا جس پر قبل ازیں تین تاج تھے،ان میں دو تاج قطبی ریچھ اور بیل سے تبدیل کر دیئے، بیل ڈنمارک کے زیر کنٹرول جزائر فارو کی علامت ہے۔

یہ تبدیلی ڈنمارک کا واحد سپرپاورکو واضح پیغام ہے کہ گرین لینڈ حاصل کرنے کے خواب دیکھنا بند کرے۔

واضح رہے کہ امریکی اسٹیبلشمنٹ گزشتہ ایک صدی سے سٹریٹجک مقاصد اور قدرتی وسائل کیلئے گرین لینڈ خریدنا چاہتی ہے، 1946ء میں امریکہ نے 10 کروڑ ڈالر کے عوض ڈنمارک سے جزیرہ لینا چاہا مگر ناکام رہا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گرین لینڈ

پڑھیں:

مستونگ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید،19 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق  سیکیورٹی ذرائع  نے کہا کہ ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا، دھماکا اس وقت کیا گیا جب کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار پولیس ٹرک میں سوار ہو کر ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی  فورسز کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

پویس حکام نے بتایا کہ بم دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوئے جب کہ 19 زخمی ہیں، شہید اہلکاروں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور  زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے  اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • جائیدادوں کے ریکارڈ کو محفوط بنانے کے پراجیکٹ پر اہم فیصلہ
  • گرین اسکواڈ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر نظر رکھے گا، مریم نواز
  • ادویات کی قیمتوں کے کنٹرول کا نظام پھر لٹک گیا
  • باہنر افراد نیوزی لینڈ کی شہریت کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟
  • برطانیہ کو فوری طور پر 2 لاکھ غیر ملکی کارکنوں کی ضرورت
  • مستونگ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید،19 زخمی
  • آئی سی سی ویمنز کوالیفائر ٹیموں کی شاہی قلعے میں مہمان نوازی
  • نو مئی ضمانتوں کے کیس میں پی ٹی آئی وکلاء اور لیڈرشپ کی غیرسنجیدگی سوالیہ نشان بن گئی
  • ٹرمپ کے ٹیرف پر چین کا طنزیہ جواب، اے آئی میمز میں امریکی صدر جوتے بناتے ہوئے
  • زعفرانی لینڈ مافیا :مندر، مسجد،گرجا اور بودھ وہار کو خطرہ