لاہور+ فیصل آباد ( نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ خصوصی) صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے حکومت پنجاب کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔ ’’سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس‘‘ اور’’آسان کاروبار کارڈ‘‘ سکیموں کا اجرا کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دونوں سکیموں کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ مریم نوازشریف نے آسان کاروبار سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 10لاکھ سے 3کروڑ روپے تک بلاد سود قرضے دیئے جائیں گے۔ ادائیگی بھی آسان ترین اقساط میں ہوگی۔ آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 5 سے 10لاکھ روپے تک قرضے دیئے جائیں گے۔ ان سکیموں سے فائدہ اٹھانے کے خواہش مند آج ہی آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ سکیموں کے لئے مزید معلومات ہیلپ لائن 1786 کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لئے انقلابی سکیموں کا آغاز کیا ہے۔ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے دور میں ترقی کی شرح 5.
7 کے قریب تھی۔ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا تقریباً خاتمہ ہوچکا تھا۔ ملک معاشی طور پر مستحکم تھا۔ بد قسمتی سے گزشتہ 4سال کے دور اقتدار میں ملک تباہی سے دوچار ہوا۔ مہنگائی کی شرح 38فیصد پر آگئی۔ ڈالر 104روپے سے بڑھ کر پونے تین سو روپے تک چلا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی کاوشوں سے قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ سود فری قرضے کیلئے آج ہی اس ویب سائٹ (akf.punjab.gov.pk) اور(akc.punjab.gov.pk) پر اپلائی کریں۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے وفاداری ہمارے خون میں شامل ہے۔ 30 ہزار سکالرشپ کم ہیں، اگلے سال 50 ہزار سکالر شپ دیں گے۔ سارا بجٹ بھی دینا پڑا تو سکالر شپ کے لئے دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گورنمنٹ کالج فیصل آباد میں ہونہار سکالرشپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس یونیورسٹی کی تعمیر جلد شروع ہوگی۔ طلبہ کو تخریب
نہیں تعمیر کا راستہ دکھانا ہے۔ جان کی بازی لگا دوں گی بچوں کے خواب نہیں بکھرنے دیں گے۔ تین کروڑ کے قرض کے ساتھ لینڈ بھی فری دیں گے۔ طلبہ کو لیپ ٹاپ 40 ہزار سے ایک لاکھ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سیکنڈ اور تھرڈ ائیر کو جلد ہونہار سکالر شپ دینے کے لئے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو پیار فیصل آباد کے بچوں نے دیا اس کو بیان کرنے کیلئے الفاظ ہی ختم ہوگئے ہیں۔ فیصل آباد کی طالبہ نے دوپٹہ دیا جس پر محمد نواز شریف کی تصاویر نقش ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ سے وطن سے محبت کا عہد لیا۔ زندگی میں دوبار ہی روئی ہوں جب میری والدہ کی رحلت ہوئی اور محمد نوازشریف کی نیب کی کسٹڈی میں طبیعت خراب ہوئی۔ ہونہار بچوں کی آب بیتیاں سنتی ہوں تو آنکھوں سے بے اختیار آنسو چھلک پڑتے ہیں۔ ہونہار بچے اتنی حقیقی محبت دے رہے ہیں۔ مخالفین کو کہتی ہوں کہ آئو اور دیکھو ماں اور بیٹے بیٹیوں کا کیسا مضبوط رشتہ بن گیا ہے۔ بچوں کو نصیحت کرتی ہوں کہ نفرتوں کے دروازے ہمیشہ بند رکھیں۔ یہ وطن ہمارا ہے کہہ کر بچوں نے پاکستان سے کمٹمنٹ کر لی۔ پاکستان کا قرضہ ایک ایک طالب علم کو چکانا ہے۔ یہ پیسے میرے نہیں ہیں مجھے واپس نہیں کرنے پاکستان کو واپس کرنے ہیں۔ میرا کام ہے اپنے بیٹے اور بیٹیوں کو سہولیات سے آراستہ کرنا، محنت آپ کی ذمہ داری ہے۔ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہم جلاؤ، گھیراؤ اور مارو اور ماردوں سے نہیں نکل رہے۔ میرا خواب ہے کہ میرے بچے کسی میدان میں بھی پیچھے نہ رہیں۔ اگر انتقامی سیاست شروع کردوں تو آپ کے لئے کام کون کرے گا۔ جلاؤ، گھیراؤ مارو اور ماردوں کا کہہ کر آپ کا مستقبل خراب نہیں کرنا چاہتی۔ والدین کا احترام کرو، غصہ آئے تو خاموش ہو جاؤ جواب نہ دو۔ جو بچے بہکاوے میں آکر جیلوں میں پڑے ہیں ان کے لئے پریشان ہوں، دعا بھی کرتی ہوں۔ میں آپ سب بچوں کی بھلائی کے لئے سگی ماں کی طرح سوچتی ہوں۔ گلے پھاڑ پھاڑ کر یہ نہیں کہہ سکتی کہ گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنا دوں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ سکیم لانچ کردی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لیپ ٹاپ کے جدید ترین ماڈل کی رونمائی بھی کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے فیصل آباد ڈویژن میں سی ایم ہونہار سکالرشپ کا آغاز کیا اور طلبہ میں ہونہار سکالرشپ چیک بھی تقسیم کیے۔ بچیوں نے وزیراعلی کو ''دی بیسٹ لیڈی مریم نواز'' کا خطاب دیا۔ علاوہ ازیں تعلیم،روٹس انٹرنیشنل یونیورسٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر خدیجہ مشتاق کے انتقال پر شدید رنج کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ:
مریم نواز شریف نے
مریم نوازشریف نے
ا سان کاروبار
فیصل ا باد
وزیر اعلی
دیں گے
کے لئے
پڑھیں:
جلاؤ گھیراؤ اور ہماری تشدد سیاست نہیں، میرا احتساب عوام نے کرنا ہے، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے جلاؤ گھیراؤ اور تشدد ہماری سیاست نہیں، میرا احتساب عوام نے کرنا ہے، ہم لشکر کشی کے بجائے خدمت کی سیاست پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’حادثات میں اضافہ ہوگا‘ مریم نواز کی جانب سے بائیکرز کی الگ لین بنانے پر صارفین کے تبصرے
سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ طلبا کو میرٹ پر سکالر شپس دی جا رہی ہیں، کوئی سفارش قبول نہیں کی، کسی بھی محکمے میں ایک بھی بھرتی سفارش پر نہیں ہوئی۔
مریم نواز نے کہا کہ کوشش ہے صوبے میں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے، مستحق اور لائق بچوں کی مالی معاونت بھی کی جائے گی، ہونہار طلبا نے سکالر شپس اپنی محنت اور اہلیت سے حاصل کی ہیں، یہ طلبا ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تشدد کی سیاست کبھی نہیں کی، سیاست خدمت کا نام ہے، ہم نے لشکر کشی کے بجائے خدمت کی سیاست پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب پر حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کا خطرہ ہے، مریم نواز
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میری خاطر سڑکوں پر توڑ پھوڑ کرو، کبھی نہیں کہا کہ رینجرز اور پولیس کی وردیاں پھاڑ دو۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈوبتی معیشت کو بہتری کی طرف لے کر آئے ہیں، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news خدمت سیاست مریم نواز مسلم لیگ ن وزیراعلٰی پنجاب