نکالنے کا فیصلہ ہو گیا تو شوکاز فارمیلٹی روزانہ ملنے سے تنگ: شیر افضل
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے نکالنے کا فیصلہ ہو گیا ہے اگر نکالنے کا فیصلہ پہلے سے ہی کر دیا گیا تھا تو پھر شوکاز ایک فار میلٹی ہے۔ روزانہ کے شوکاز سے تنگ آ گئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے نکالنا ہے تو بے شک نکال دیں کوئی گناہ نہیں کیا۔ کوئی شک نہیں کہ بانی پی ٹی آئی جن لوگوں کے نرغے میں ہیں وہ ان کے کان بھر رہے ہیں۔ کچھ لوگ بانی پی ٹی آئی سے جا کر غلط بیانیاں کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایسا کوئی قانون پاس نہیں کریں گے جس سے صوبے کو نقصان ہو: شہرام ترکئی
شہرام ترکئی---فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ ایسا کوئی قانون پاس نہیں کریں گے جس سے صوبے کو نقصان ہو۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرل قانون میں نے پڑھا نہیں، اس کی بانیٔ چیئرمین سے منظوری لی جائے گی۔
شہرام ترکئی کا کہا ہے کہ ملک میں ایک عجیب سا ماحول ہے، خیبر پختون خوا حکومت صوبے کے عوام سے زیادتی نہیں کرے گی۔
خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری کے معاملے پر وزیراعلیٰ کے پی نے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ’جیو نیوز‘ کے پروگرا م ’رپورٹ کارڈ‘ میں تجزیہ کاروں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے اندر مائنز اینڈ منرلز بل پر 3 رائے پائی جا رہی ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ علی امین اس وقت صورتِ حال کو حقیقت پسندی سے دیکھ رہے ہیں اور وزیرِ اعلیٰ اپنے طور پر مشاورت کے تمام مراحل سے گزر کر بل کی منظوری دے چکے ہیں تاہم پارٹی کے اندر اب بھی اختلاف موجود ہے اور حتمی فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔