آرمی چیف‘ بیرسٹر گوہر ملاقات وزیراعظم کی اجازت سے ہوئی ہو گی: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اڑان پاکستان پروگرام پر خصوصی بریفنگ میں کہا ہے کہ بھارت‘ چین‘ جاپان‘ بنگلہ دیش اور ملائیشیا نے ترقی دس سالہ پروگرام سے کی ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کی حکومت نے بھی پی ٹی آئی کی طرح دس سالہ اقتدار کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت نے دس سالہ اقتدار میں رہنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔ پانی و خوراک کی کمی‘ سیلاب سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔ ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو چین سے تربیت دلوائیں گے۔ گریڈ 20 کے 30 افسران کو چین کی ترقی کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی دورے پر بھیجا۔ ان افسران کی رپورٹ کی روشنی میں سی پیک فیز ٹو کا آغاز کریں گے۔ ملک میں اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہئے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ تسلیم کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت کو مدت پوری نہ کرنے دینا غلطی تھی؟۔ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نہ جاتی تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔ اگر بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈا پور آرمی چیف سے ملے ہیں تو یہ وزیراعظم کی اجازت سے ہوا ہو گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ پشاور میں میری اور علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات رکھے ہیں، امید ہے اب صورتحال بہتر ہو جائے گی، مذاکرات خوش آئند ہیں، میں شروع سے یہی کہہ رہا تھا چیزیں بہتر ہونی چاہئیں ۔
رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں ملکی استحکام کے حوالے سے تمام امور پر بات چیت ہوئی، دوسری جانب سے بھی مثبت جواب ملا ہے۔