ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کاواشنگٹن میں اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ کیساتھ ملاقات کے موقع پر فوٹو
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کاواشنگٹن میں اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ کیساتھ ملاقات کے موقع پر فوٹو.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے پٹیشنڈیڑھ ملین افراد نے دستخط کردیے
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے آن لائن پٹیشن پر ڈیڑھ ملین افراد نے دستخط کردیے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اس وقت اپنے وکیل کلائیو اسمتھ اور ماریہ کاری کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی میں امریکی حکام سے حتمی ملاقاتوں میں مصروف ہیں، ان ملاقاتوں کا مقصد امریکی صدر جو بائیڈن کے دفتر میں سزا کے خاتمے کیلیے جمع کرائی گئی درخواست (Clemency Petition) کی منظوری حاصل کرنا ہے۔ گزشتہ شب سینیٹر طلحہ محمود بھی
پاکستان سے امریکٓ پہنچ گئے ہیں جو آج امریکی سینیٹرز اور دیگر حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں موجود ہوں گے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ قوم دل کی گہرائیوں سے دعا کرے کہ سزا کے خاتمہ کی درخواست منظور ہوجائے اور قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو جلد رہائی مل جائے۔ جبکہ کلائیو اسمتھ نے دنیا بھر کے سپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ آن لائن پٹیشن پر دستخط کا سلسلہ جاری رکھا جائے کیونکہ اس کے عافیہ کی (Clemency Petition) پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔