Jang News:
2025-01-18@10:12:55 GMT

بانی، بشریٰ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

بانی، بشریٰ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج

فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج دن ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا۔

عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا۔

18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا گیا فیصلہ 3 مرتبہ مؤخر کیا جاچکا ہے۔

تیرہ جنوری کو موخر کیے گئے فیصلے سےمتعلق کہا گیا تھا کہ جج 9 بجے سے کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

فیصلہ تیار تھا لیکن دو گھنٹہ انتظار کے باوجود بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کمرہ عدالت میں نہیں پہنچے تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈ کیس ہائیکورٹ میں جاتے ہی ختم ہو جائے گا: علیمہ خان

 ویب ڈیسک: بانی  پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس جب ہائی کورٹ جائے گا توختم ہو جائے گا۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ جلدی فیصلہ سنایا جائے تاکہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے۔

 علیمہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جب فیصلہ سنا تو ہنس پڑے تھے، ہم نے اپنا معاملہ اللّٰہ پر چھوڑا ہوا ہے۔   انہوں نے کہا کہ  190 ملین پاؤنڈ تو حکومت کے پاس ہیں بانی پی ٹی آئی کے پاس نہیں۔

حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول

 بانی پی ٹی آئی کی بہن کا کہنا ہے کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ اس نظام کو اصلاحات کی ضرورت ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

 علاوہ ازیں بانیٔ پی ٹی آئی کو 10 لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا تھا۔
 

جہلم  کے جنگل میں آگ، فائر بریگیڈ گاڑیاں پہنچنا نا ممکن

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس ہائیکورٹ میں جاتے ہی ختم ہو جائے گا: علیمہ خان
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد بشری بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار
  • بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت سے تحویل میں لے لیا گیا
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس :بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید، بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا
  • بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیا
  • ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس: عمران خان کو 14 اور اہلیہ کو 7 سال قید کی سزا، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائےگا
  • بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
  • عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا