Jasarat News:
2025-01-18@10:57:33 GMT

امام ابن تیمیہؒ کے تجدیدی کارنامے

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ کے تجدیدی کارنامے کا احاطہ ممکن نہیں کیوںکہ وہ بے شمار علمی وعملی شعبوں اور پہلووں پر محیط ہے۔ البتہ مورخین نے ان کے تجدیدی کارناموں کے بعض اہم نکات درج ذیل بتائے ہیں:
ـ1۔ عقیدۂ توحید کی تجدید مشرکانہ عقائد ورسوم کا ابطال
سید ابوالاعلی مودودیؒ لکھتے ہیں: انہوں نے (شیخ الاسلام ابن تیمیہ) بدعات اور مشرکانہ رسوم اور اعتقادی اور اخلاقی گمراہیوں کے خلاف سخت جہاد کیا اور اس سلسلے میں بڑی مصیبتیں اٹھائیں۔ اسلام کے چشمۂ صافی میں اس وقت تک جتنی آمیزش ہوئی تھیں اس اللہ کے بندے نے ان میں سے ایک کو بھی نہ چھوڑا ایک ایک کی خبر لی اور ان سب سے چھانٹ کر ٹھیٹھ اسلام کے طریقہ کو الگ روشن کرکے ساری دنیا کے سامنے رکھ دیا۔ اس تنقید وتنقیح میں اس شخص نے کسی کی رو رعایت نہ کی، بڑے بڑے آدمی جن کے فضل وکمال کا سکہ مسلمانوں کی ساری دنیا پر بیٹھا ہوا تھا جن کے نام سن کر لوگوں کی گردنیں جھک جاتی تھیں ابن تیمیہ کی تنقید سے نہ بچ سکے، وہ طریقے اور اعمال جو صدیوں سے مذہبی حیثیت اختیار کیے ہوئے تھے جن کے جواز بلکہ استحباب کی دلیلیں نکال لی گئی تھیں اور علمائے حق بھی جن سے مداہنت کررہے تھے، ابن تیمیہ نے ان کو ٹھیٹھ اسلام کے منافی پایا اور ان کی پرزور مخالفت کی، اس آزاد خیالی، صاف گوئی کی وجہ سے ایک دنیا ان کی دشمن ہوگئی اور آج تک دشمنی چلی آرہی ہے۔ جو لوگ ان کے عہد میں تھے انہوں نے مقدمات کراکے کئی بار جیل بھیجوایا، اور جو بعد میں آئے ان کی تکفیر وتضلیل کرکے اپنا دل ٹھنڈا کیا مگر اسلام خالص ومحض کے اتباع کا یہ صور پھونکا تھا اس کی بدولت ایک مستقل حرکت دنیا میں پیدا ہوگئی۔ (تجدید واحیائے دین: 78-79)
اس زبردست کارنامے کی تعریف امام حدیث علامہ ذہبی نے ان الفاظ میں کی ہے: ’’(ابن تیمیہ نے خالص سنت اور طریقۂ سلف کی حمایت کی اور اس کی تائید میں ایسے دلائل اور ایسے طریقوں سے کام لیا جن کی طرف ان سے پہلے کسی کی نظر نہ گئی تھی‘‘۔ (الرد الوافر: 17)

ـ2۔فکر اسلامی کی احیاء
شیخ الاسلام کے کارہائے تجدید واحیاء دین کا ایک تابناک پہلو یہ ہے کہ انہوں نے علمی وفکری جمود کو توڑا اور علوم شریعت کی تجدید کی، تقلید جامد کے خلاف نہ صرف ہلا بولا بلکہ قرون اولیٰ کے مجتہدین کے انداز میں اجتہاد کرکے دکھادیا۔ کتاب وسنت اور آثار صحابہ سے براہ راست استنباط اور مختلف مذاہب کے درمیان آزادانہ محاکمہ کیا اور اگر کسی مسئلے میں جمہور اہل علم کے دلائل کمزور پایا تو جمہور کی روش سے بھی الگ ہوگئے۔ ان کے زمانے کے علما جو اپنے گروہ کے فقہی دائرے سے سرمو قدم مخالفت بھی جرم سمجھتے تھے اور قرآن وحدیث کو ان فقہی مسلکوں اور اپنے گروہ کے عمل کے عینک سے دیکھتے تھے فقہی اختلافات میں قرآن وحدیث کے تابع ہونے کے بجائے قرآن وحدیث کو ہی اپنے امام کے قول کے مطابق ڈھالنے میں لگ جاتے تھے ابن تیمیہ نے اپنی اجتہادی بصیرت اور فقہی صلاحیت، تقابلی فقہ، ترجیحات اور اختیارات کی ایک نئی راہ ان کے سامنے پیش کی۔

ـ3۔غیراسلامی ادیان وفرق کی تردید
شیخ الاسلام کا تجدیدی کارنامہ صرف مسلمانوں کی علمی وفکری اور اخلاقی واصلاح پر ختم نہیں، بلکہ انہوں نے غیر اسلامی ادیان وفرق کے فکری یلغاروں کا بھی دندان شکن جواب دیا، چونکہ ان کی پیدائش سے کچھ سال قبل ہی اسلامی دارالخلافہ بغداد ہلاکو خان کی غارت گری سے تباہ ہوچکا تھا، مسلمان سیاسی زوال کے شکار تھے ایسے میں دوسرے مذاہب وادیان نے کروٹ لی اور اسلام پر فکری یلغار بھی شروع کردیا ، چونکہ شیخ الاسلام اپنے زمانے میں اسلام کے وکیل تھے انہوں نے دشمنوں کے ایک ایک حملہ کا منہ توڑ جواب دیا۔ ان کے زمانے میں سائپرس کے ایک عیسائی نے مسیحیت کے اثبات اور اسلام کے خلاف ہنگامہ خیز کتاب لکھی۔ شیخ الاسلام کی رگ حمیت بھڑکی اوار اس کتاب کا جواب دیا کہ ان کے معاصرین ہی نہیں بلکہ آج کے علما بھی انگشت بدندا ں ہیں۔ ابو زہرہ کو لکھنا پڑا: ’’امام ابن تیمیہ کی مناظرانہ تصنیفات میں یہ کتاب سب سے زیادہ ٹھنڈی وپرسکون ہے یہ کتاب تنہا ان کو باعمل علما، مجاہد، ائمہ اور غیر فانی مفکرین کا مرتبہ دلانے کے لیے کافی ہے‘‘۔ (ابن تیمیہ ، حیاتہ وعصرہ)

ـ4۔فلسفہ ومنطق پر تنقید
شیخ الاسلام کے زمانے میں منطق وفلسفہ کا طوطی بولتا تھا اس کے مسائل ومباحث کی سمجھ ذہانت وذکاوت کا معیار سمجھی جاتی، کسی کو اس کے مقابلے میں بولنے کی جرأت نہ تھی عام علمائے اسلام تو اس میدان کے آدمی ہی نہیں تھے، مسلم دنیا پر فلسفہ کا رعب چھایا ہوا تھا۔ غزالی جیسا شخص فلسفے کی عشوہ طرازیوں سے نہیں بچ سکا۔
شیخ الاسلام نے فلسفہ ومنطق کا ناقدانہ مطالعہ کیا، ان فلاسفہ کی ایک ایک بات کی خبر لی ان کے علمی قلعے میں گھس کر انہیں شکست دی، اس کی علمی کمزوریوںکا پردہ اس طرح فاش کیا کہ عقلیات کے میدان میں فلسفہ ومنطق کا زور اور تسلط ہمیشہ کے لیے ڈھیلا ہوگیا۔ بقول شبلی نعمانیؒ علامہ موصوف اگر نہایت متعصب متقشف اور فلسفے کے سخت دشمن تھے تاہم چونکہ تقلید کے پابند نہ تھے اور حق وباطل کی تمیز رکھتے تھے اس لیے متکلمین اور حکما کے مقابلے میں ہر جگہ نہایت انصاف سے رائے دی ایک جگہ لکھتے ہیں: ’’باقی حکمائے یونان نے علوم طبعی اور ریاضی کے متعلق جو کچھ کہا تو ان علوم میں ان کے اقوال بہ نسبت متکلمین کے زیادہ صحیح ہوتے ہیں کیونکہ ان علوم میں متکلمین کا اکثر کلام نہ علم پر مبنی ہے نہ عقل پر نہ شریعت پر‘‘۔ (علم الکلام: 85-86)
یونانی فلسفہ ومنطق کی تنقید کے باب میں شیخ الاسلام کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے مولانا ابوالحسن علی ندویؒ رقمطراز ہیں: امام ابن تیمیہ کا یہ مجتہدانہ کارنامہ اور فلسفہ ومنطق یونان کے علمی تنقید ومحاسبہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور نئے اجتہاد وتفکر کا دروازہ کھولتا ہے۔ (تاریخ دعوت وعزیمت: ج، 2، ص 258)

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شیخ الاسلام ابن تیمیہ اسلام کے انہوں نے اور اس

پڑھیں:

اسلام آباد کچہری میں تصادم، وکلا نے ایک دوسرے پر کرسیاں برسا دیں

اسلام آباد کچہری میں تصادم، وکلا نے ایک دوسرے پر کرسیاں برسا دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد کی کچہری میں دو گروپوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے، دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر کرسیاں برسا دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی عدالت کی کینٹین میں ہفتے کو پیشی پر آئے دو فریقین کے وکلا آپس میں بھڑ گئے۔
اس دوران ایک دوسرے پر حملے کئے گئے اور کرسیاں برسائی گئیں۔
واقعے کے بعد اسلام آباد کچہری میں پولیس کو طلب کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کچہری میں تصادم، وکلا نے ایک دوسرے پر کرسیاں برسا دیں
  • امام اہلسنت حضرت مفتی احمدالرحمن نوراللہ مرقدہ
  • حزب اللہ کے حامی امام کا ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا اعلان
  • حزب اللہ کے حامی شیعہ امام کا ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا اعلان
  • جعفریہ الائنس کے تحت جشنِ مولود کعبہ امام المتقین علی علیہ السلام
  • پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع
  • امام غزالی، دینی تعلیم اور مُلا
  • یوم ولادت باسعادت امام علیؑ، گورنر ہاؤس سندھ میں کیک کٹنگ کی تقریب
  • یوم ولادت امام علیؑ، گورنر سندھ نے اپنے ہاتھوں سے حلیم بناکر مولانا راشد سومرو کو کھلا دیا