Jasarat News:
2025-01-18@10:49:51 GMT

میوچل فنڈز فروخت کے دبائو سے اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

میوچل فنڈز فروخت کے دبائو سے اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

کراچی(کامرس رپورٹر)سیاسی عدم استحکام،توشہ خانہ کیس کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے گذشتہ 6ماہ سے مارکیٹ میں مسلسل سیلنگ پریشراور گذشتہ 4دن سے میوچل فنڈز کی جانب سے فروخت کے دباو سے اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاو کے بعد جمعرات کومندی کا شکار ہوگئے اور ہنڈریڈ انڈیکس 600پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 1لاکھ14ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی اور انڈیکس1لاکھ13ہزار800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا۔مندی سے سرمایہ کارون کو 108ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ 57.

75فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق 6ماہ سے غیر ملکی سرمایہ کار آف لوڈنگ کر رہے ہیں اورپاکستان سے منافع کا آوٹ فلو بھی ہو رہاہے۔میوچل فنڈزنیمارکیٹ کو سہارا دیا ہوا تھا اور پچھلے دو ماہ میں 58ارب روپے سے زاید کی پوزیشنز میوچل فنڈز کی جانب سے لی گئی مگر گذشتہ 3تا 4دن سے میوچل فنڈز اور بروکرز کی جانب سے فروخت کا دباو دیکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ مثبت آغاز کے باوجود مندی پربند ہوئی۔جمعرات کو کے ایس ای 100انڈیکس658پوائنٹس کی کمی سے 1لاکھ13ہزار836پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح241پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس35ہزار762پوائنٹس ہو گیا ۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی جانب سے

پڑھیں:

پرتگال کی 250کمپنیاں سعودی عرب میں سرمایہ کاری کو تیار

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی 250 سے زائد پرتگالی کمپنیوں نے ایک خصوصی تربیتی پروگرام میں حصہ لیا، جسے سعودی مالیاتی اور قانونی ماہرین نے پیش کیا۔ سعودی فیڈریشن میں سعودی پرتگالی بزنس کونسل کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ پرتگالی کمپنی مائیکروسور نے سعودی عرب میں علاقائی ہیڈ کوارٹر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،جو کہ سیکورٹی اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے لیڈنگ کمپنی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں پرتگالی کمپنی ریاض میں اپنے ہیڈ کوارٹر کے باضابطہ افتتاح کی تیاری شروع کردے گی۔

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستااوپن مارکیٹ میں قدر بڑھ گئی
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، 100 انڈیکس میں 1435 پوائنٹس کا اضافہ
  • عمران خان کو سزا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
  • حکومت نے پنجاب پولیس کو 43 ارب کے فنڈ جاری کردیئے
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی 100 انڈیکس میں 658 پوائنٹس کی کمی
  • اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی کے باد ل
  • پرتگال کی 250کمپنیاں سعودی عرب میں سرمایہ کاری کو تیار
  • ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 10 سال میں 20 بلین ڈالر کی فنڈنگ کا منصوبہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ