پی ایم ای ایکس میں 49.110 بلین روپے کے سودے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی(بزنس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں بدھ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 49.098 بلین روپیمالیت کے سودے ہوے? جن کی مجموعی تعداد 38،163 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 22.852 بلین روپے رہی۔ جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 9.665 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 7.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے سودوں کی مالیت بلین روپے ملین روپے
پڑھیں:
برطانیہ اور عراق کے درمیان 15 بلین ڈالر کے تجارتی پیکیج اور دفاع کا معاہدہ
اس معاہدے میں عراق اور سعودی عرب کے درمیان گرڈ انٹر کنکشن پراجیکٹ کیلئے بجلی کی ترسیل کے برطانوی ساختہ نظام استعمال کرنے کیلئے 1.2 بلین پاؤنڈ کا منصوبہ اور شمالی عراق میں القیارہ فضائی مرکز کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 610 ملین ڈالر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراق اور برطانیہ نے 15 بلین ڈالر تک کے تجارتی پیکیج اور دفاعی معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراق اور برطانیہ کے وزرائے اعظم نے گذشتہ روز مشترکہ بیان میں کہا کہ انہوں نے 14.98 بلین ڈالر (12.3 بلین پاؤنڈ) تک کے تجارتی پیکیج اور دو طرفہ دفاعی معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ عراقی وزیرِ اعظم محمد شیاع السودانی اور برطانوی ہم منصب کیئر سٹارمر کے درمیان ڈاؤننگ سٹریٹ کے دفتر میں ملاقات کے بعد اس معاہدے کا اعلان کیا گیا، جس میں 2024ء سے 10 گنا سے زیادہ دوطرفہ تجارت کی توقع ہے۔
اس میں عراق اور سعودی عرب کے درمیان گرڈ انٹر کنکشن پراجیکٹ کے لیے بجلی کی ترسیل کے برطانوی ساختہ نظام استعمال کرنے کے لیے 1.2 بلین پاؤنڈ کا منصوبہ اور شمالی عراق میں القیارہ فضائی مرکز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 610 ملین ڈالر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی زیرِ قیادت کنسورشیم کی طرف سے پانی کے بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ بھی معاہدے کا حصہ ہے، جو خشک جنوبی اور مغربی عراق میں صاف پانی فراہم کرنے میں مدد دے گا، اس منصوبے کی مالیت برطانیہ کی برآمدات میں 5.3 بلین پاؤنڈ تک ہوگی۔ عراقی وزیرِاعظم محمد شیاع السودانی اور برطانوی ہم منصب کیئر سٹارمر نے ایک دفاعی معاہدے پر بھی دستخط کئے جو سکیورٹی تعاون میں ایک نئے دور کی بنیاد قائم کرتا ہے۔