گل زمین فٹبال کپ،یونائٹیڈ اور کابل اسپورٹس سیمی فائنل میں داخل، شفیع محمدن اورتنظیم اسپورٹس کو شکست
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی : گل زمین فٹبال کپ میںکھیلے گئے میچ میں کھلاڑی کا فٹبال کو کک لگاتے ہوئے شاندار انداز
کراچی (رپورٹ: عارف میمن) پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کا کوارٹر فائنل کھیلا گیا جس میں کراچی یونائیٹڈ اور کابل اسپورٹس نے سیمی فائنل تک رسائی مکمل کرلی، پہلا سیمی فائنل آج ککری گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل حیدری اسپورٹس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ18جنوری بروز ہفتہ کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ککری گراؤنڈ لیاری میں کراچی یونائیٹڈ بمقابلہ تنظیم اسپورٹس کھیلا گیا جس میں کراچی یونائیٹڈ نے 0-2 سے تنظیم اسپورٹس کو شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ اسی طرح سے شفیع محمدن بمقابلہ کابل اسپورٹس کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا۔ بعد ازاں پلینٹی پر کابل اسپورٹس نے فتح اپنے نام کی۔ سیمی فائنل آج ککری گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ جس کی تیاریاں میں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم یوتھ لیگ کراچی کے صدر خضر خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا فٹبال کپ کا انعقاد بڑا چیلنج تھا تاہم ایک بڑی ٹیم نے اس کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور یوں میچز میں نظم و ضبط کے ساتھ آگے بڑھے۔ آج اختتام ہونے جارہا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم اپنے اہداف میں کامیاب رہے۔ فائنل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے ایک بھرپور کھیل شائقین کو دیکھنے کو ملے۔ جس کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ شائقین نے نہ صرف میچز کو انجوائے کیا بلکہ انہوں نے اس طرح کے ایونٹس کروانے کا مطالبہ بھی کیا اور آئندہ دنوں میں مزید کچھ سرگرمیاں بھی کروائی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کابل اسپورٹس سیمی فائنل
پڑھیں:
پی آئی اے سمیت 10 ادارے نجکاری کیلئے فائنل کر دئیے گئے
نجکاری کمیشن نے قومی ایئرلائن اور اسٹیٹ لائف انشورنس سمیت 10 اداروں کو نجکاری کیلئے فائنل کرلیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا سینیٹر افنان اللّٰہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس کے شرکاء کو نجکاری ڈویژن نے بریفنگ دی۔نجکاری کمیشن نے اجلاس میں نجکاری کےلیے فہرست میں موجود اداروں کے نام پیش کیے۔حکام نجکاری کمیشن نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ نجکاری والے اداروں کی فہرست کے فیز 1 میں 10 ادارے شامل ہیں، جن کی نجکاری 1 سال میں مکمل کرنی ہے۔
حکام کے مطابق فیز 1 کی فہرست میں قومی ایئرلائن، اسٹیٹ لائف انشورنس، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور فرسٹ ویمن بینک شامل ہیں نجکاری کمیشن کی فہرست میں شامل اداروں میں آئیسکو، فیسکو، گیپکو، ہاؤس بلڈنگ فنانس بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق اداروں کی نجکاری کےلیے فائنل کی گئی فیز 1 کی فہرست میں پی ایم ڈی سی شامل نہیں ہے۔