کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں داؤد اسپورٹس نے ناظم آباد ینگسٹر کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں ناظم آباد ینگسٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے۔ کاشان فہیم نے 13 چوکوں کی مدد سے 65 ، عاصم اللہ نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42، کامران شفیق نے 7 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 42 اور سعید خان نے 32 رنز بنائے۔ جواد احمد نے 38 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں داؤد اسپورٹس نے 23.

4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 234 رنز بنا لیے۔ سہیل خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں 6 چھکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 94 ، نوید خان نے 11 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 77 اور ذاکر ملک نے 31 رنز بنائے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی مدد سے

پڑھیں:

گل زمین فٹبال کپ،یونائٹیڈ اور کابل اسپورٹس سیمی فائنل میں داخل، شفیع محمدن اورتنظیم اسپورٹس کو شکست

کراچی : گل زمین فٹبال کپ میںکھیلے گئے میچ میں کھلاڑی کا فٹبال کو کک لگاتے ہوئے شاندار انداز

کراچی (رپورٹ: عارف میمن) پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کا کوارٹر فائنل کھیلا گیا جس میں کراچی یونائیٹڈ اور کابل اسپورٹس نے سیمی فائنل تک رسائی مکمل کرلی، پہلا سیمی فائنل آج ککری گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل حیدری اسپورٹس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ18جنوری بروز ہفتہ کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ککری گراؤنڈ لیاری میں کراچی یونائیٹڈ بمقابلہ تنظیم اسپورٹس کھیلا گیا جس میں کراچی یونائیٹڈ نے 0-2 سے تنظیم اسپورٹس کو شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ اسی طرح سے شفیع محمدن بمقابلہ کابل اسپورٹس کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا۔ بعد ازاں پلینٹی پر کابل اسپورٹس نے فتح اپنے نام کی۔ سیمی فائنل آج ککری گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ جس کی تیاریاں میں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم یوتھ لیگ کراچی کے صدر خضر خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا فٹبال کپ کا انعقاد بڑا چیلنج تھا تاہم ایک بڑی ٹیم نے اس کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور یوں میچز میں نظم و ضبط کے ساتھ آگے بڑھے۔ آج اختتام ہونے جارہا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم اپنے اہداف میں کامیاب رہے۔ فائنل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے ایک بھرپور کھیل شائقین کو دیکھنے کو ملے۔ جس کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ شائقین نے نہ صرف میچز کو انجوائے کیا بلکہ انہوں نے اس طرح کے ایونٹس کروانے کا مطالبہ بھی کیا اور آئندہ دنوں میں مزید کچھ سرگرمیاں بھی کروائی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز :ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ،7 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے
  • آئی ایل ٹی 20 میں فرنینڈو کی ریکارڈ نصف سینچری کی بدولت شارجہ نے دبئی کو ہرادیا
  • کراچی یونائٹیڈ اوراسماعیل میموریل گل زمین فٹبال کپ کے فائنل میں
  • ویسٹ انڈیزکیخلاف پہلا ٹیسٹ: پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر143 رنزبنالیے
  • گل زمین فٹبال کپ،یونائٹیڈ اور کابل اسپورٹس سیمی فائنل میں داخل، شفیع محمدن اورتنظیم اسپورٹس کو شکست
  • 6روزہ مرٹو ریس انٹر کالج اسپورٹس ٹیریس ٹورنامنٹ کا اختتام
  • آئی ایل ٹی 20 میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شارجہ واریئرز کو 30 رنز سے ہرادیا
  • آئی ایل ٹی 20 میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شارجہ واریئرز کو 30 رنز سے ہرادیا
  • ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ، سندھ رعنا اورناردرن جم خانہ کی فتح