Jasarat News:
2025-01-18@11:10:38 GMT

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ ، آخری سیریز جیتنا چاہتے ہیں،شان مسعود

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

ملتان (اسپورٹس ڈیسک )قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ موجودہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں یہ ہماری آخری ٹیسٹ سیریز ہے اور ہم اسے جیت پر ختم کرنا چاہیں گے ۔ کپتان شان مسعود نے کہا کہ اس فارمیٹ میں ہر میچ بہت اہمیت رکھتا ہے اور ہم سیریز جیت کر مہم کا اختتام کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ایک اچھی ٹیم ہے جس میں بہت سے باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ وہ کھیل میں ایک منفرد انداز لاتے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ وہ ہمارا سخت مقابلہ کریں گے۔شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ دراصل چیلنجز میں خود کو ڈھالنے اور ان کا مقابلہ کرنے کا نام ہے اور بطور ٹیم ہمارے راستے میں جو بھی آئے گا اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز جیتنے سے ہمیں بہت زیادہ اعتماد اور مومینٹم ملا ہے، ہماری پوری توجہ مضبوط پرفارمنس دینے اور جیتنے والے رویے کو آگے بڑھانے پر ہے۔ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھ ویٹ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان آکر بہت پرجوش ہیں، میں اس سے پہلے کبھی پاکستان نہیں آیا تھا اور شاید زیادہ تر کھلاڑی بھی پہلی بار دورہ کر رہے ہیں اور ہم واقعی سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم اپنے میدان میں ایک مضبوط ٹیم ہے اس لیے ہم ان حالات میں اچھی کارکردگی کے منتظر ہیں۔ ہماری ٹیم کی کارکردگی یہاں کافی اہم ہوگی اور ظاہر ہے کہ بورڈ پر رنز بنانا ضروری ہے لیکن 20 وکٹیں لینا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے انتہائی اہم ہوگا۔ویسٹ انڈین کپتان نے کہا کہ ہماری تیاریاں ٹھیک چل رہی ہیں، اسلام آباد میں ہم نے کچھ دن گزارے جہاں ہم نے ایک پریکٹس میچ کھیلا جو ایک گروپ کے طور پر ہمارے لیے کافی اچھا رہا اور ہمارے یہاں ملتان میں سیشن ہوئے جو مددگار بھی تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ اور ہم کے لیے

پڑھیں:

شعیب ملک کے بھتیجے نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرلیا

ملتان(اسپورٹس ڈیسک)سابق کپتان و آل رائونڈر شعیب ملک کے بھتیجے محمد ہریرہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرلیا۔ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ کو 258ٹیسٹ کیپ دی۔اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے دیگر کرکٹرز و سپورٹ اسٹاف نے انہیں مبارکباد پیش کی۔نوجوان محمد ہریرہ نے 44 فرسٹ کلاس میچز کی 76 اننگز میں 3 ہزار427رنز بنا رکھے ہیں جس میں انکی اوسط 48.95 ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شعیب ملک کے بھتیجے نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرلیا
  • پہلا ٹیسٹ: پاکستانی اوپنرز کا فلاپ شو، 53 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
  • ٹیسٹ کرکٹ میں وقفے کی وجہ سے چیلنجز سامنے آتے ہیں، شان مسعود
  • جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ کیساتھ سہ ملکی سیریز، فائنل کی تاریخ تبدیل
  • ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون
  • سہ ملکی سیریز:آخری میچ اور فائنل کی تاریخ میں تبدیلی
  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی آخری سیریز جیت پر ختم کرنا چاہتے ہیں، شان مسعود
  • پاکستان، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی، دونوں کپتان جیت کے لیے پرجوش
  • ٹیسٹ مختلف کرکٹ ہے اور اس کی الگ ڈیمانڈ ہوتی ہے: شان مسعود