کوئٹہ ، دہری تنخواہ لینے والے میڈیکل افسران پر جرمانے عائد
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان حکومت نے دہری تنخواہ لینے والے 36 میڈیکل آفیسرز، 29 لیڈی میڈیکل آفیسرز، اور 9 ڈینٹل سرجنز کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے دہری تنخواہیں لینے والے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا۔جس کے تحت 36 میڈیکل آفیسرز، 29 لیڈی میڈیکل آفیسرز، اور 9 ڈینٹل سرجنز کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ مالی بدعنوانی میں ملوث ڈاکٹروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کو سزا دی جائے گی تاکہ صحت کے شعبے میں مزید کرپشن کو روکا جا سکے۔وزیر صحت نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی اداروں میں تعینات کنٹریکٹ ڈاکٹروں اور یو این ڈیپوٹیشن اہلکاروں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ ایسے اہلکاروں کو فوری طور پر اپنے پیرنٹ ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ اسپتالوں کی بندش غریب مریضوں کے لیے ناقابل برداشت ہے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ترجمان شاہد رند کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات سے محروم کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرے گی اور ان کے خلاف بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
کراچی: جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض دم توڑ گیا
کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد کراچی کے جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض دم توڑ گیا۔
لواحقین کے مطابق 17 سال کا نثار علی سانس کے عارضے میں مبتلا تھا، جناح ہسپتال میں مریض کا درست علاج نہیں کیا گیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے کہا کہ مریض کو آئی سی یو میں شفٹ کرنے کی ضرورت ہے، آئی سی یو میں 2 بیڈ خالی ہونے کے باوجود بیڈ نہیں دیا گیا جس پر تلخ کلامی ہوئی۔
جناح ہسپتال کراچی کے میڈیکل آئی سی یو میں تیمارداروں نے ڈاکٹرز پر تشدد کیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی۔
ادھر مریض کے لواحقین نے صدر تھانے کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا، دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو انفکیشن تھا، حالت تشویشناک تھی، بہتر علاج کیا گیا مگر لڑکا جانبر نہ ہو سکا۔
Post Views: 2