الیکشن کمیشن ، پر امن انتخابات کیلیے نوجوانوں سے رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن حیدرآباد کے تحت چراغ سے چراغ پروگرام کے تحت پرامن انتخابات کے لیے نوجوانوں کے ذریعے عوام کی جمہوری تعلیم کے موضوع پر پبلک اسکول لطیف آباد میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ شرکاء میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تربیتی گائیڈ میں شامل مواد/ پیغامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حیدرآباد وحید فیروز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اعلیٰ تعلیمی اداروں/ جامعات/ کالجز کے طلبا و طالبات کے ساتھ سرگرمیاں منعقد کروانے کے لیے چراغ سے چراغ پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں جس کے تحت نوجوان تربیتی گائیڈ میں شامل مواد/ پیغامات کو اپنے کلاس فیلوز اور کمیونٹی کے مختلف تخلیقی سرگرمیوں کے ذریعے پہنچا کر پر امن انتخابات کو ممکن بنانے کے لیے اپنا کردار کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق ہر وہ شخص یعنی مرد و خواتین، نوجوان، افراد، باہم معذوری، خواتین، بزرگ، اقلیتیں اور خواجہ سرا جو پاکستان کی شہریت رکھتا، قومی شناختی کارڈ کا حامل ہو اور جس کا نام ووٹر لسٹ میں موجود ہو، ووٹ ڈال سکتا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے شرکاء کو ووٹ کے اندراج، درستگی و منتقلی کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی۔ سیمینار میں پبلک اسکول کے ڈسپلین افسر طارق شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن
پڑھیں:
فشر فوک فورم کی سوسائٹی میں کرپشن کے خاتمے‘الیکشن کیلیے ریلی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان فشر فوک فورم اور ابرہیم حیدری کے ماہی گیروں نے فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی میں کرپشن کے خاتمے اور الیکشن کرانے کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں ماہی گیروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فشر فوک فورم کراچی کے صدر مجید موٹانی نے FCS میں فوری الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی میں بھی جمہوریت کی بات کریں کیونکہ الیکشن نا ہونے کی وجہ سے ماہیگیر بنیادی حقوق سے محروم ہیں جبکہ ایڈمنسٹریٹر نویدِ عباسی اور اس کی ٹیم FCS میںکھلے عام کرپشن کررہے ہیں جس کی وجہ سے ادارہ تباہ ہو رہا ہے لہٰذا ہم سندھ حکومت سے فشرمینز کوآپریٹر سوسائٹی میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں، فشر فوک فورم کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ایوب شان نے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیروں کو اس ادارے FSC کی ملکیت سے محروم کردیا گیا ہے ۔