سکھر: برج العرب کی تعمیر کےمنصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیثی نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ کے ہمراہ روہڑی کی تاریخی لینس ڈاؤن برج کے قریب برج العرب کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے لینس ڈاؤن پل کی تاریخی اہمیت اور اس کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے لینس ڈاؤن میوزیم کا بھی دورہ کیا، علاقے کی ثقافتی ورثے کو اُجاگر کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ یو اے ای قونصل جنرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ نہ صرف علاقائی ترقی میں معاون ثابت ہوگا بلکہ تاریخی اور ثقافتی ورثے کی بحالی اور سیاحت کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکھر،اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت تقریب
سکھر (نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ سکھر کے تحت حرا کالج کے اے اور اے ون گریڈ اور اسلامیہ کالج میں سائنسی نمائش میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کیلیے ٹیلنٹ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب کے مہمان خاص ناظم صوبہ سندھ عمیر شامل لاکھو تھے۔