سندھ میں ترقیاتی کام صرف پی پی نے کروائے، عبدالجبار خان
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں کیے جانے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ملک میں سرفہرست ہے، صوبائی حکومت نے سندھ میں ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر سمیت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جو کام کیے ہیں، ان کی مثال دیگر صوبوں میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق عوام کو مضبوط بنانے کے لیے ہمہ وقت مصروف ہے۔ سندھ کے عوام کو معاشی خوشحالی کے لیے بینظیر سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب و نادار افراد کو مالی وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ معاشرے پر بوجھ بننے کے بجائے خود اپنی کفالت کرسکیں۔ اسی طرح صحت کے شعبے میں این آئی سی وی ڈی سمیت سندھ بھر میں لاتعداد اسپتال قائم کیے گئے ہیں جہاں سے غریب عوام کو علاج کی مفت سہولیات میسر آرہی ہیں۔ تعلیم کے شعبے میں بھی پیپلزپارٹی نے بھرپور کام کیا ہے، پسماندہ دیہاتوں میں اسکول اور کالج بنائے ہیں، یونیورسٹیز کے کیمپس قائم کیے جن کا مقصد نوجوانوں کو گھر کے قریب تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی سمیت دیہی سندھ میں بدھ تک گرم ومرطوب موسم کیساتھ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی
کراچی:شہر میں نمی کا تناسب 56فیصد تک بڑھنےکے سبب شدید گرمی محسوس کی گئی، معمول سے تیز سمندری ہوائیں گرمی کا احساس کم نہ کرسکیں، ہیٹ انڈیکس 42 فیصد کے مساوی رہا، شہر میں ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے، دیہی سندھ کے اضلاع بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، شہید بے نظیرآباد کا درجہ حرارت معمول سے5.4ڈگری اضافے سے 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
بالائی فضا میں زیادہ دباؤ کے سبب سندھ بھر میں ہیٹ ویو کے نتیجے میں غیرمعمولی درجہ حرارت ریکارڈ ہو رہے ہیں، کراچی سمیت دیہی سندھ کے اضلاع ٹھٹھ، سجاول، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ سمیت دیگر میں بدھ تک گرم ومرطوب موسم کے ساتھ معمول سے تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
تاہم دیگر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، پیر کو شہر کے سرکاری ڈیٹا کے حامل ویدر اسٹیشن پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، تاہم نمی کا تناسب 56فیصد تک ہونے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہوئی۔
شہر کا ہیٹ انڈیکس 42ڈگری کے مساوی رہا، معمول سے تیز33کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی سمندری ہواؤں کے باوجود دوپہر کے وقت لو کے تھپیڑے چلے، شہرکے دیگر ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے۔
جناح ٹرمینل پر36.3ڈگری،گلستان جوہر میں35.7ڈگری،شاہراہ فیصل پر34.5ڈگری،ماڑی پور میں 34ڈگری جبکہ سب سے کم پارہ بن قاسم ویدر اسٹیشن پر32ڈگری ریکارڈہوا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق دیہی سندھ کے لاڑکانہ،موہنجودڑو، خیرپور،دادو اور حیدرآباد کا پارہ 45 جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیرآباد میں 5.4ڈگری اضافے سے46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق جاری ہیٹ ویو کی لہر 18اپریل تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔