جمہوریت کا مطلب عوام کاگلا گھونٹنا نہیں، عبدالحمید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سابق امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام اور کونسلر عبدالحمید شیخ نے کہا ہے کہ کل سے عوام کی حقوق کی تحریک کا آغاز ہو رہا ہے، جمہوریت کا مطلب یہ نہیں کہ عوام کا گلا گھونٹ دیا جائے۔ انہوں نے یہ بات جماعت اسلامی ٹنڈوجام کے دفاتر میں لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مہنگائی کے خلاف دھرنا ختم نہیں موخر کیا تھا لیکن حکمرانوں نے اس کا غلط مطلب سمجھااور اپنی عیاشیاں ختم کرنے بجائے مسلسل عوام پر ظالمانہ ٹیکس عائد کیے جارہے ہیں۔ انہیں غریب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے تکلیف ہے لیکن اپنی تنخواہوں میں ہزار فیصد اضافہ کرتے ہوئے آئی ایم ایف یاد نہیں آیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کامران سراج نے مولوی عبدالحق گرلز اینڈ بوائز اسکول کا افتتاح کردیا
امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج ،چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب کے ہمراہ مولوی عبدالحق گرلز اینڈبوائز اسکول کا افتتاح کررہے ہیںکراچی(اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی گلبرگ کراچی وسطی کامران سراج نے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کے ہمراہ مولوی عبدالحق گرلز اینڈ بوائز اسکول یونین کمیٹی نمبر4 ،بلاک 5، لیاقت آباد کا ربن کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ اسکو ل کے دورے کے دوران امیر جماعت اسلامی گلبرگ کراچی وسطی کامران سراج نے اسکو ل میں ایک پودا لگایا اور دعائے خیر کرائی۔دعا کے بعد منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے امیر جماعت اسلامی گلبرگ کر اچی وسطی کامران سراج نے کہاا لحمدللہ سوچنے کے معیارات بدل رہے ہیں، جماعت اسلامی کراچی کے حق اور اختیارات کے لیے جدوجہد کررہی ہے اور عوامی حمایت اور تعاون سے ہم لیاقت آباد ٹاون اور کراچی کی تعمیر کریں گے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی گلبرگ نے چیئر مین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کے ہمر اہ بچوں میں لیپ ٹاپ، اسکول بیگز، جیومیٹری باکس، اسمارٹ واچ و دیگر تحائف بھی تقسیم کیے گئے جس پر بچوں نے بے انتہا خوشی کا اظہار کیا اور اس عمل کو سراہا۔ امیر جماعت اسلامی گلبرگ کامران سراج نے لیاقت آباد ٹاؤن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائر یکٹرز، ڈپٹی ڈائر یکٹرز، اساتذہ و دیگر اسٹاف کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اسکول کے بچوں کو اعلی ٰ تدریسی عمل کے لیے ہر سہولت فراہم کر یں تا کہ بچے دل لگا کر تعلیم پر توجہ دیں۔