حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے 25 سے 28 جنوری تک شروع ہونے والے حقوق سندھ مارچ کی تیاری کے لیے حیدرآباد سمیت سندھ کے تمام اضلاع، تحصیلوں، گائوں، بستیوں میں بھر پور تشہیری مہم زور و شور سے جاری ہے، مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان نے شہر کے مختلف علاقوں کی اہم شاہراہوں اور اہم پوائنٹسں پر تشہیری مہم کے لیے پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے ہیں، جبکہ گلیوں کو چوں سندھ بھر کی بستیوں میں بھی اشتہارات لگائے جا رہے ہیں جس میں لوگوں کو مارچ میں شرکت کی بھرپور دعوت دی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویژن کے صدر عقیل احمد نے کہا کہ ہمارے کارکنان دن رات محنت مشقت کے ساتھ شہر بھر میں بھر پور تشہیری مہم چلا کر لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے کی کو ششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان حیدرآباد سندھ کو مارچ میں شرکت کی بھرپور دعوت دی جارہی ہے، مارچ میں سندھ بھر کے عوام شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں عقیل احمد نے حیدرآباد شہر بھر کا دورہ کیا اور مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں، انہیں اس حقوق مارچ میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا اگر آج عوام ان نا اہل حکمرانوں کو آئینہ نہیں دکھائیں گے تو سندھ بھی کھنڈرات کا نقشہ پیش کرے گا، آج سندھ کی بستیاں اُجڑے چمن کا منظر نامہ پیش کر رہی ہیں، عوام اگر اب بھی بیدار نہ ہوئے اور عوامی حقوق کو فراموش کرنے والے حکمرانوں سے احتساب چاہتے ہیں جو پچھلی کئی دہائیوں سے عوام پر مسلط ہیں تو اپنے ذاتی، لسانی اور ہر قسم کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے مارچ میں ہمارا ساتھ دیں۔ عقیل احمد نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے عوام کے ٹیکسوں پر عیاشی کرنے والے حکمرانوں کو گھر بھیجا جائے اور ان کی جگہ اہل لوگوں کو موقع دیا جائے جو عوام کا درد رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا مرکزی مسلم لیگ عوام کی خدمت کرنے والی جماعت ہے اور ہمارے مختلف فلاحی کام اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مرکزی مسلم لیگ

پڑھیں:

گورنر سندھ کی جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علیؓ کی یومِ ولادت کی تقریب میں شرکت

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالم اسلام کو حضرت علیؓ کے یوم ولادت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ کی شخصیت علم، شجاعت، عدل، اور تقویٰ کا حسین امتزاج ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علیؓ کی یومِ ولادت کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت علیؓ نے ثابت کیا کہ معاشرہ عدل و انصاف کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، ہمیں حضرت علیؓ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہوگا۔ تقریب میں گورنر سندھ نے حضرت علیؓ کے یوم ولادت کا کیک بھی کاٹا۔

متعلقہ مضامین

  • حج 2025 کی تیاریاں عروج پر، وزارت مذہبی امور کے ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں
  • نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
  • نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
  • دلت، قبائل اور پسماندہ طبقات وقف بل کی مخالفت کریں، مسلم پرسنل لاء بورڈ
  • بلوچستان کے عوام جماعت اسلامی کی طرف دیکھ رہے ہیں
  • سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث نوجوان مایوس ہیں،عقیل احمد
  • گل زمین فٹبال کپ ، سیمی فائنل کی تیاریاں مکمل، حیدری بلوچ نے سندھ بلوچ کلب کو 2-1سے میدان بدر کردیا
  • سیلاب متاثرین کی بحالی میں مسلم ایڈ کا بڑا کردار ہے‘وزیرسیاحت وثقافت
  • گورنر سندھ کی جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علیؓ کی یومِ ولادت کی تقریب میں شرکت