مراکش: کوڑے دان سے گدھے کے سر برآمد‘ عوام میں غصے کی لہر
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) مراکش کے شہر محمدیہ میں کچرے کے ڈھیر میں گدھوں اور خچروں کے سر برآمد ہونے سے شہریوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ممکنہ طور پر گدھوں کا گوشت بازار میں فروخت کیا گیا ہے۔ بعض علاقوں میں گوشت ایک ڈالر سے بھی کم میں فی کلو دستیاب ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہیں شبہہ ہے کہ بازاروں میں چھپ کر اور سڑکوں پر فاسٹ فوڈ کے ریستورانوں میں گدھوں کا گوشت فروخت کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے شہریوںکو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ گوشت کی خریداری سے قبل اس کی اچھی طرح چھان بین کرلیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں3روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت3روپے کمی سی408روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے 226روپے فی درجن رہی ۔(جاری ہے)
دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نرخ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔گزشتہ روز مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 670سی700روپے کلو تک فروخت کیا گیا ۔