برطانوی جیلوں میں ڈرون سے منشیات اور ہتھیارفراہم
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں جیلوں کی نگرانی کرنے والے ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جرائم پیشہ گروہ جیلوں کے اندر قیدیوں کو منشیات اور ہتھیار پہنچانے کے لیے ڈرون کا استعمال کر رہے ہیں، جو قومی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔ شمال مغربی انگلینڈ میں واقع مانچسٹر جیل اور مغربی انگلینڈ میں قائم لانگ لارٹن جیل میں انتہائی خطرناک قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت اور پولیس نے دو نوں جیلوں کی فضائی حدود کی نگرانی چھوڑ دی ہے۔ مانچسٹر جیل میں ڈرون کے ذریعے منشیات، ہتھیار، موبائل فون حتیٰ کہ قیدیوں کی کوٹھڑیوں کی کھڑکیوں تک کھانا پہنچایا جاتا ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گوادر: پسنی میں گاڑی سے 54 کلو آئس برآمد
—فائل فوٹوبلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی تحصیل پسنی میں 1 گاڑی سے 54 کلو آئس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف کے عملے نے اطلاع ملنے پر گوادر کے علاقے پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے 1 لاوارث گاڑی سے 54 کلو آئس برآمد کی ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 8 کارروائیاں کی گئیں جس میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کی غرض سے گاڑی میں چھپائی گئی تھی۔
کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے، مزید تحقیقات جاری ہے۔