لاپتہ 5بچوں میں سے 2بچے میٹروویل سے بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر قائد کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے5 بچوں میں سے میٹرویل سائٹ ایریا کے 2 بچوں کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 14 جنوری 2025 کو 12 سالہ شیراز اور 9 سالہ ارباز کراچی کے نارتھ کراچی اور گارڈن کے علاقوں سے لاپتہ ہو گئے تھے۔دونوں بچے مقامی مدرسہ کے طالب علم ہیں اور پولیس کو ان کی گمشدگی کی درخواست تھانہ سائٹ اے میں جمع کرائی گئی تھی۔سائٹ ایریا میٹروول سے لاپتا ہونے والے دو کمسن سگے بھائیوں کو کیماڑی سے اپنی خالے کے گھر سے بازیاب کرالیا گیا جو مدرسے سے وقفے کے دوران گھر میں مارپیٹ کے خوف سے بھاگ گئے تھے۔ بچوں کے والد محمد اسلام نے کہا کہ میرے بچے باحفاظت اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ پولیس نے ہماری مدد میں بھرپور تعاون کیا اور بچوں کو تلاش کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ جہاں وہ رات 9 بجے ملے۔ بچوں نے بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے گئے تھے اور کسی مشکل کا سامنا نہیں کیا۔بازیاب بچوں نے پولیس کو بتا یا کہ 14 جنوری کو دوپہر 12 بجے لنچ بریک کے دوان دونوں بچے مدرسے سے گھر آئے اور الماری کا تالا توڑ کر وہاں موجود 15 ہزار روپے نکال کر لاپتا ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں بچوں کی سرگرمی سے تلاش شروع کر دی اور اس حوالے سے سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع کا استعمال کیا گیا تاہم بچوں کے اہل خانہ اور پولیس کی باہمی کوششوں سے دونوں لاپتہ سگے بھائیوں کو پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر کیماڑی سے بازیاب کرلیا۔پولیس نے بیان میں کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے کم سن بچوں کے ساتھ شائستہ رویہ اپنائیں اور انہیں دوستانہ ماحول فراہم کریں تاکہ وہ اپنے اہل خانہ سے اپنی پریشانیوں کو شیئر کر سکیں تاکہ اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
آئی ایل ٹی 20 خطے میں کرکٹ کا تصور بدل رہا ہے، اینڈریورسل
آئی ایل ٹی 20 خطے میں کرکٹ کا تصور بدل رہا ہے، اینڈریورسل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز
دبئی : آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اینڈریورسل نے آئی ایل ٹی 20 کے اہم اثرات پر روشنی ڈالی ہے جس کا مقصد نوجوان کرکٹ ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا اور متحدہ عرب امارات میں کھیل کا فروغ ہے۔
بچوں کو دبئی، ابوظبی اور شارجہ کے مشہور اسٹیڈیمز میں سافٹ بال کرکٹ کھیلنے کا نادر موقع فراہم کرنے سے لے کر ترقیاتی پروگراموں میں اضافے تک، رسل نے خطے میں کرکٹ کی کامیابی اور مستقبل کی صلاحیتوں پر بات کی۔
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی جانب سے تمام شراکت داروں کے کئے ایک جامع اور پرکشش تجربہ پیدا کرنے کی غرض ہونے والے مختلف اقدامات میں روزانہ پری میچ سرگرمیاں بھی شامل ہے جو بچوں کو دبئی، ابوظبی اور شارجہ کے مشہور کرکٹ میدانوں میں سافٹ بال کرکٹ کھیلنے کا نادر موقع فراہم کررہی ہیں۔
آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اینڈریو رسل کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس سیزن 2 کے دوران تقریبا 2500 بچوں نے اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیلی تھی جس کے بعد انہیں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی طرح میدان شیئر کرنے کا موقع ملا تھا۔ رواں سال ہم منی گیمز فارمیٹ کو جاری رکھتے ہوئے اس پر تعمیر کر رہے ہیں۔ اب فرق یہ ہے کہ ہمارے پاس حصہ لینے کے خواہشمند بچوں کی ایک لمبی انتظار کی فہرست ہے۔
رسل نے مزید کہا کہ آئی ایل ٹی 20 خطے میں کرکٹ اور متعلقہ مواقع سے متعلق تاثر کو بدل رہا ہے یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کی ذہنیت کو تشکیل دینے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں ایک نمایاں تبدیلی آئی ہے جس میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑی مقامی کرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں اب انہیں بڑے مرحلے تک پہنچنے کا ایک واضح راستہ اور موقع نظر آتا ہے جو اس طرح کے ٹورنامنٹ فراہم کرتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہاں ایک بڑا فائدہ جنوبی ایشیائی آبادی کو ہے جو پہلے ہی بڑی تعداد میں کھلاڑی فراہم کررہے ہیں۔