راولپنڈی/اسلام آباد(آن لائن+ صباحن نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے دعا ہے کہ عمران خان کو آج ہی سزا ہو جائے۔ ادھرعمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں ملزمان کے وکیل نے پانچویں گواہ پر جرح مکمل کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج جمعہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا ۔ فیصلہ سنانے کی تاریخ اس سے قبل 3 مرتبہ مؤخر ہوچکی ہے۔ 18 دسمبر کو فیصلہ
محفوظ ہوا پہلی تاریخ 23 دسمبر تھی پھر 6 جنوری اور بعد ازاں 13 جنوری کو فیصلہ سنانے کی تاریخ دی گئی۔احتساب عدالت کے جج فیصلہ 13 جنوری کو ملزمان کی عدم پیشی کے باعث نہیں سنا پائے تھے ۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا محفوظ فیصلہ آج صبح 11:30پر سنائیں گے ۔بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو عدالت کی طرف سے آگاہ کر دیا گیا۔علاوہ ازیں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے روبرو توشہ خانہ سے بلغاری کمپنی کے بیش قیمت زیورات کے حصول سے متعلق سابق وزیراعظم تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں ملزمان کے وکیل نے پانچویں گواہ پر جرح مکمل کر لی ہے جس کے بعد عدالت نے سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی بھی عدالت میں حاضر تھیں اس موقع پر سابق چیئرمین کے وکیل نے گواہ طلعت محمود پر جرح مکمل کرلی اس طرح کیس میں مجموعی طور پر 5 گواہان پر جرح مکمل ہوچکی ہے جبکہ 7 گواہ شہادت قلمبند کروا چکے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کسٹم اپریزر ثنا سعید اور رابعہ کو بطور گواہ طلب کر لیا ہے۔مزید برآں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے دعا ہے کہ عمران خان کو آج ہی سزا ہو جائے۔ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ججز پر اپنا مکمل اعتماد ظاہر کیا ہے ۔ اب بانی پی ٹی آئی کا امتحان نہیں ہے بلکہ اب عدلیہ کا امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جج نے اتنا وقت لگا کر کیس سنا، اب سزا دیں، کیوں نہیں دے رہے؟۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے پی ٹی آئی نے کوئی امید نہیں لگائی۔ کیا بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے ان کے انتظار میں جیل بیٹھے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی بی بی کے خلاف علیمہ خان فیصلہ ا ج نے کہا

پڑھیں:

عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، بات چیت سود مند ہوگی، اعظم سواتی 

پاکستان تحریک اںصاف کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، جب بھی نات چیت شروع ہوگی تو سود مند ہوگی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ملک اور ملک کی نسلوں کی فکر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو بہت سود مند ہوگی۔

اعظم خان سواتی  نے کہا کہ یہ ملک سب کا سانجھا ہے، اس سے ہماری نسلوں کی تقدیر جڑی ہوئی ہے، اب پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی سے محبت کرتا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس سمیت چار جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات  میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت پیش نہ کیا اور مؤقف اپنایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے، ملزمان کی ضمانتیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔

جج نے پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ وہ ریکارڈ کب آئے گا، پراسکیوٹر نے جواب  دیا کہ ریکارڈ جلد جائے گا جج اے ٹی سی  نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کیا جائے، عدالت اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 13 مئی تک توسیع کردی 

 


 

متعلقہ مضامین

  • پولیس نے یقین دہانی کرائی جمعرات کو ہماری بانی سے ملاقات ہو جائیگی، علیمہ خان
  • وکیل اور پارٹی رہنماؤں کو بانی سے ملنے نہیں دیا جا رہا، علیمہ خان
  • عمران خان کی بچوں سے فون پر بات چیت، طبی معائنے کی درخواستیں منظور
  • عمران خان کی 2 درخواستیں منظور، عدالت کا بچوں سے بات اور میڈیکل چیک کروانے کا حکم
  • عمران خان کی 2 درخواستیں منظور، عدالت کا بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم
  • عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، بات چیت سود مند ہوگی، اعظم سواتی 
  • توشہ خانہ 2 کیس، اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی
  • خلیل الرحمٰان قمر ہنی ٹریپ اغوا کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
  • خلیل الرحمٰان قمر ہنی ٹریپ اغوا کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا 
  • خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس:فیصلہ آج سنایا جائے گا