Jasarat News:
2025-01-18@11:05:30 GMT

گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے عوامی نمائندوں کی رکنیت 2023-24 ء کے سالانہ مالی گوشوارے جمع نہ کروانے پر رکنیت معطل کردی گئی اور ای سی پی نے اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ اوراسپیکرز کو آگاہ کردیا ہے۔ گوشوارے جمع کروانے تک ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور اگر کسی رکن نے گوشواروں میں
غلط معلومات فراہم کیں توکارروائی ہوگی۔ معطل ارکان میں اختر مینگل، قاسم گیلانی اور طارق بشیر چیمہ سمیت 16 ارکان قومی اسمبلی، سینیٹر محمد قاسم، سینیٹر عبدالقدوس اور پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان شامل ہیں۔ کے پی اسمبلی کے 33 اور بلوچستان اسمبلی کے 4 ارکان کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

517 ارکان پارلیمنٹ نے گوشوارے جمع نہیں کرائے

31دسمبرتک 517ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹرزنے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے تھے ، گوشوارے جمع نہ کرانے تک ارکان اسمبلی اورسینیٹرزکسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے ،اگرکسی رکن نے گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کیں تو کارروائی کرے گا،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 31دسمبرتک چیئرمین سینیٹ،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے گوشوارے جمع نہیں کرائے تھے ، سینیٹ کے 23قومی اسمبلی کے 116ارکان نے 31دسمبرتک گوشوارے جمع نہیں کرائے تھے ،31دسمبر تک پنجاب اسمبلی کے 208، سندھ اسمبلی کے 55 ارکان نے گوشوارے جمع نہ کرائے تھے ،خیبرپختونخوااسمبلی کے 91اوربلوچستان اسمبلی کے 24ارکان نے گوشوارے جمع نہیںکرائے تھے ۔

متعلقہ مضامین

  • پختونخوااسمبلی‘ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر 33 اراکین کی رکنیت معطل
  • انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر 3 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ
  • الیکشن کمیشن نے 2 سینیٹرز سمیت 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کردی
  • الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کردی
  • الیکشن کمیشن نے 139 اراکین پارلیمنٹ اور اسمبلی کی رکنیت معطل، حافظ نعیم بھی شامل
  • اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر کئی اراکینِ اسمبلی کی رکنیت معطل
  • لاہور کے 1 رکن قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان کی رکنیت معطل
  • الیکشن کمیشن نے 139 ارکان سینیٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی
  • 517 ارکان پارلیمنٹ نے گوشوارے جمع نہیں کرائے