Jasarat News:
2025-01-18@10:05:41 GMT

پاکستان کا چوتھی ایران بارڈرکراسنگ کھولنے کافیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ چیدگی (صوبہ بلوچستان) اور کوہک (سیستان و بلوچستان) میں چوتھی بارڈر کراسنگ کو کھولنے کا حتمی حکم جاری کیا ہے جس کا مقصد اسمگلنگ کی روک تھام، مشترکہ تجارت کو آسان بنانا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ایران کے ساتھ نئی سرحدی کراسنگ کھولنے کا حکم نامہ پاکستان کے بارڈر ٹرانزٹ اینڈ ٹریڈ ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل زبیر شاہ نے ایف بی آر کے توسط سے جاری کیا ہے، جس میں پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تمام متعلقہ اداروں سے کہا گیا ہے کہ
وہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کریں۔ پاکستان کی نیشنل ریونیو ایجنسی نے بتایا ہے کہ ایران کے صوبہ سیستان اور پاکستان کے صوبے بلوچستان کے سرحدی علاقے کوہک سے متصل ضلع پنجگور میں واقع چیدگی کے مقام پر ایک نئی سرحدی کراسنگ قائم کی جائے گی۔ حکومت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ نئی سرحدی کراسنگ کھولنے کا مقصد دونوں پڑوسی ممالک کے سرحدی باشندوں کی روزی روٹی کو سہارا دینا، تجارتی حجم میں اضافہ کرنا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور خاص طور پر غیر قانونی تجارت اور اسمگلنگ کو روکنا ہے۔ ایران کے ساتھ سرحدی کراسنگ میں اضافے کے سرکاری فیصلے کا صوبہ بلوچستان کے شہریوں اور کاروباری برادری نے خیرمقدم کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال جون کے اوائل میں، پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی غرض سے تفتان (میرجاویہ) اور گبد (ریمدان) کی دو مشترکہ سرحدی گزرگاہوں کو 24 گھنٹے کھول دیا تھا۔ایرانی روٹ کو پاکستانی زائرین اور سیاحوں، دو طرفہ تجارت، ٹرانزٹ اور سفر کے لیے قریب ترین اور کم خرچ راستہ سمجھا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایران کے ساتھ کھولنے کا

پڑھیں:

ریٹائرمنٹ کے3سال بعد پینشن روکنے کیخلاف درخواست کافیصلہ محفوظ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ/ آئینی بینچ میںریٹائرمنٹ کے تین سال بعد پینشن روکنے کے خلاف درخواست، عدالت نے ڈاکٹر پریتم داس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزار کاکہنا تھا کہ محکمہ صحت سندھ نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹر پریتم داس کی پینشن روک دی ہے، ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد پنشن روکنا غیر قانونی ہے، محکمہ صحت کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر پریتم داس کے خلاف کرپشن کی انکوائری ہورہی ہے اس لیے 50 فیصد پینشن روکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران اور پاکستان کے تعلقات مذہب، تاریخ پر استوار: ایاز صادق، سفیر سے گفتگو
  • وفاقی وزیررانا تنویرحسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو
  • بنگلہ دیش اورانڈیا،سیاسی تنا ؤاور کشیدگی
  • پراجیکٹس سے متعلق ریولوِنگ فنڈ اکاؤنٹس کھولنے کیلیے بجٹ یا روپے کی شرط ختم
  • 190ملین پاؤنڈ کیس;عمران خان اور بشریٰ بی بی کوسزاہوگی یانہیں?فیصلہ آج ہوگا
  • ایران کے ساتھ شراکت داری کسی ملک کیخلاف نہیں ،روس کا اعلان
  • ایرانی پارلیمانی مجلس شوریٰ کے وفد کا پاکستان کا دورہ
  • سی این جی سٹیشنز کھولنے پر پابندی عائد
  • ریٹائرمنٹ کے3سال بعد پینشن روکنے کیخلاف درخواست کافیصلہ محفوظ