ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، موٹر وے ایم 3 لاہور سے رجانہ جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 مکمل بند کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شدید دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد نے بتایا کہ موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، موٹر وے ایم 3 لاہور سے رجانہ جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 مکمل بند کردی گئی ہے۔ سید عمران احمد نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ترجمان موٹروے نے ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں جبکہ معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: موٹر وے ایم لاہور سے

پڑھیں:

میدانی علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان

آئندہ 3 روز میں اسلام آباد، روالپنڈی، مری، گلیات سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جنوری سے مغربی ہوائیں ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث 18 سے 20 جنوری کے دوران  بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل،خاران، کیچ، پنجگور اور گوادرمیں جھکڑ چلنے کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پورا ہفتہ بارشیں اور برف باری، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

18 سے21 جنوری کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، کرک اور کوہاٹ، مری اور گلیات میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس دوران گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر جبکہ کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں جھکڑ چلنے کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

18 اور19جنوری  کی شام یا رات کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی وارننگ اور ہدایات

محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 19 جنوری کو چاغی، نوشکی، خاران، پشین ،قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ میں درمیانی بارش کے باعث فلیش فلڈنگ کا اندیشہ ہے

اس دوران درمیانی سے شدید برفباری کے باعث ناران، کاغان،چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دھند، بارش اور برفباری، سردی نے ملک میں ڈیرے جما لیے

محکمہ موسمیات نے اس دوران شما لی علا قہ جا ت اور پہاڑی علاقوں میں جا نے والے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور کسانوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے اور خصوصا پہاڑی علاقوں میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام اباد بادل بارش بلوچستان پاکستان خیبرپختونخوا راولپنڈی سیلاب گلیات محکمہ موسمیات مری

متعلقہ مضامین

  • پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھندکا راج برقرار
  • پنجاب، دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند
  • لاہور: شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز بند کر دیے گئے
  • میدانی علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان
  • پنجاب میں شدید دُھند کا راج، موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند
  • پنجاب میں دھند، موٹر وے مختلف مقامات پر بند
  • پنجاب میں شدید دھند‘ موٹرویز مختلف مقامات پر بند
  • پنجاب میں آج بھی شدید دھندکا راج ، موٹرویز مختلف مقامات پر بند
  • شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند