پاکستانی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں رکھے گئے ایک ارب ڈالر کے ڈپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرلیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ڈپازٹس کی مدت جنوری 2025ء میں ختم ہو رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 7.3کروڑ ڈالر کے اضافے سے 16 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے سرکاری ذخائر کی مالیت 11.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات ڈالر کی سطح پر ارب ڈالر ڈالر کے
پڑھیں:
امریکی ٹیرف، پاکستانی برآمدات کے حجم میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی کمی کا خدشہ
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پاکستان کے لیے خطرہ ضرور ہے لیکن ساتھ ہی اپنی برآمدی پالیسیوں پر نظرِثانی کرنے اور مستقبل کے لیے بہتر حکمت عملی بنانے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد ٹیرف سے پاکستانی برآمدات کے حجم میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی کمی کا خدشہ ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے 29 فیصد جوابی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کی برآمدات کے حجم میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر تک کمی آسکتی ہے۔ پائیڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ایکسپورٹس میں 25 فیصد کمی ہونے کا خدشہ ہے اور پیداوار متاثر ہونے سے 5 لاکھ ملازمتیں ختم ہو جائیں گی جب کہ صورتحال کا فائدہ بھارت اور بنگلادیش اٹھا سکتے ہیں۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پاکستان کے لیے خطرہ ضرور ہے لیکن ساتھ ہی اپنی برآمدی پالیسیوں پر نظرِثانی کرنے اور مستقبل کے لیے بہتر حکمت عملی بنانے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔ واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔