چیئرمین سی ڈی اے کا سرینا، جناح ایونیو انٹرچینج اور ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ منصوبوں کا دورہ، جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کا سرینا، جناح ایونیو انٹرچینج اور ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ منصوبوں کا دورہ، جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے متعلقہ افسران کے ہمراہ سرینا، جناح ایونیو انٹرچینج اور ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ منصوبوں کا دورہ کیا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سرینا انٹرچینج منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے متعلقہ افسران کی بریفننگ دی گئی ۔
بریفننگ میں بتایا گیا کہ سرینگر ہائی وے پر زیر تعمیر دونوں انڈر پاسسز پر اسفالٹ کے کام کا آغاز جلد کر رہے ہیں،
سرینا انٹرچینج انڈر پاس کے اطراف بیوٹیفکیشن اور ہارٹیکلچر کام تیزی سے جاری ہے،
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ منصوبے کے اطراف دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر کا کام کو جلد مکمل کیا جائے،
چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے کو خوبصورت بنانے کیلئے گرین بیلٹس پر خوبصورت اور پرکشش شجرکاری کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ منصوبے پر 24/7 تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھ کر جلد از جلد مکمل کیا جائے،
ہر حال میں تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت کی
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ کوالٹی کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،
چیئرمین سی ڈی اے کا ایف ایٹ انٹرچینج منصوبے کا دورہ اور وہاں تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے متعلقہ افسران کی بریفننگ دی گئی ۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ایف ایٹ انٹرچینج منصوبے کے اطراف سافٹ لینڈ سکیپنگ کا کام فورا شروع کیا جائے،
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا ۔
چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دی گئی کہ ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ کی تکمیل سے ٹریفک بغیر کسی رکاوٹ کے جناح ایونیو سے ناظم الدین تک جائے گئی،
ایف ٹین راونڈ آباؤٹ کی تعمیر سے جناح ایونیو پر شہریوں کو بغیر رکاوٹ کے ٹریفک کی سہولت ملے گی،
جناح ایونیو انٹرچینج منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ہی ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ کا تعمیراتی کام بھی مکمل کرلیا جائے گا،
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ منصوبے کے اطراف مزید شجر کاری کی جائے،
چیئرمین سی ڈی اے نے جناح ایونیو انٹرچینج منصوبے کے اطراف بیوٹیفکیشن کے کام کو بھی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے،
کنسلٹنٹس اور ریزیڈنٹ انجنئیرز سائٹ پر معیار اور تیز تر تعمیراتی سرگرمیوں کو یقینی بنائیں،
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ تعمیراتی سرگرمیوں مکمل کرنے کی ہدایت انٹرچینج منصوبے منصوبے کے اطراف تعمیراتی کام کیا جائے کا دورہ
پڑھیں:
نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے
سابق وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے منسک سے لندن کے لوٹن ایئر پورٹ پہنچے، سابق وزیراعظم 2 ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے۔ نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے منسک سے لندن کے لوٹن ایئر پورٹ پہنچے، نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ سابق وزیراعظم لوٹن ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ روانہ ہو گئے، نواز شریف لندن میں اپنے علاج کے علاوہ سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔