جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی فلسطینیوں پر مسلط عذاب سے نجات دِلائے گی لیکن اسرائیل نے امریکی سرپرستی میں 50 ہزار سے زائد انسان قتل کردیے، تاریخ کی بڑی نسل کشی کردی گئی اور عالمِ اسلام مستقل خطرات کی شاہراہ پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، کشمیر و فلسطین کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے مرکزی تربیت گاہ منصورہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے رہائی، پذیرائی، اقتدار کے حصول کی امیدیں غلام ذہنیت کا شاخسانہ ہے۔ پاکستان سیاسی، معاشی، جمہوری اور خودانحصاری و خودداری کی اقدار کی بنیاد پر مستحکم ہوگا تو پوری دنیا سے باعزت، باوقار مقام حاصل کرے گا۔ وگرنہ عالمی استعمار پاکستان کے لیے مستقل خطرہ بنا رہے گا۔ امریکہ سے امیدیں وابستہ کرنے والے ہمیشہ نقصان میں ہی رہے۔ غلام ذہن تو مرعوب اور غلام ہی ہوتا ہے۔ امریکہ، انڈیا، اسرائیل پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے پر متحد ہیں۔ معاشی استحکام ہی پاکستان کو عالمی محاذ پر باعزت مقام دے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 17 جنوری 'بجلی سستی کرو' ملک گیر احتجاجی کال رنگ لارہی ہے۔ پرامن عوامی احتجاج عام صارفین کے لیے سستی بجلی کا ریلیف لائے گا۔ 

لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ جنگ بندی فلسطینیوں پر مسلط عذاب سے نجات دِلائے گی لیکن اسرائیل نے امریکی سرپرستی میں 50 ہزار سے زائد انسان قتل کردیے، تاریخ کی بڑی نسل کشی کردی گئی اور عالمِ اسلام مستقل خطرات کی شاہراہ پر ہے۔ غزہ کے جرات مند فلسطینیوں نے لازوال قربانیاں دے کر اسرائیل کو اپنے اہداف کے حصول میں ناکام بنایا۔ ابھی بھی عالمِ اسلام کے لیے جرات مندانہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ موجودہ حالات میں مقبوضہ جموں و کشمیر پر کامل یکسوئی اور قومی اتفاقِ  رائے بہت ضروری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف یکجہتی کشمیر اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے گرینڈ نیشنل کانفرنس کا اہتمام کرے اور پوری قوم کو مسئلہ کشمیر پر دوٹوک اور واضح پالیسی کے حوالے سے یکسو کرے۔

 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ کے لیے

پڑھیں:

متحدہ علماء محاذ کا اسرائیل کیخلاف اعلان جہاد کا خیر مقدم

نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علماء مشائخ نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی، مفتی مفتی منیب الرحمن، مولانا فضل الرحمن نے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک میں غزہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کی امداد و نصرت و یکجہتی کیلئے شرعاً جہاد فرض ہونے کا واضح جرأت مندانہ تاریخی اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس کے جاری کردہ متفقہ اعلامیہ اور قراردادوں کا خیرمقدم اور تائید و حمایت کرتے ہوئے اسے غزہ فلسطین اور عالم اسلام کے غیور مسلمانوں کے دینی ملی جذبات و امنگوں کا آئینہ دار قرار دیا ہے، جس میں مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، مفتی اعظم مولانا مفتی منیب الرحمن، مفکر اسلام مولانا فضل الرحمن نے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک میں غزہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کی امداد و نصرت و یکجہتی کیلئے شرعاً جہاد فرض ہونے کا واضح جرأت مندانہ تاریخی اعلان کیا ہے۔ نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علماء مشائخ نے 13 اپریل اتوار کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد فلسطین ملین مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی، حکومت پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف حافظ جنرل عاصم منیر سے بزور ایٹمی طاقت اسرائیلی مظالم فی الفور رکوانے کا پرزور مطالبہ کیا، اسلامی ایٹمی پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف قائدانہ کردار ادا کریں۔ علماء مشائخ نے پاکستان میں سرکاری سطح پر تمام تر اسرائیلی مصنوعات پر مکمل پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
  • حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
  • ایران امریکہ مذاکرات
  • امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے: طاہر محمود اشرفی
  • مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس کا انعقاد
  • کشمیر کا مسئلہ ہویا فلسطین جماعت اسلامی نے ہمیشہ آواز بلند کی؛ لیاقت بلوچ
  • امریکی پاگل پن” کا مقابلہ “چائنا استحکام” کے ساتھ کر رہا ہے، چینی میڈیا
  • متحدہ علماء محاذ کا اسرائیل کیخلاف اعلان جہاد کا خیر مقدم
  • “امریکی پاگل پن” کا مقابلہ “چائنا استحکام” کے ساتھ کر رہا ہے، چینی میڈیا
  • ’جن کے پاس آپشن ہے ان کا پاکستان میں رہنا نہیں بنتا‘، خواجہ آصف کا پاکستان بائیکاٹ کی دھمکی پر سخت ردعمل