گورنر سندھ کی اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے جاکر سیز فائر پر سفیر کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے جا کر سیز فائر پر فلسطینی سفیر کو مبارک باد دی۔
اس موقع پر گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ سیزفائر کے بعد اسرائیلی بربریت کا عالمی برادری نوٹس لے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام انتہائی کڑے وقت سے گزرے، ہم ان کی دوبارہ آباد کاری کےلیے پُرامید ہیں۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ فلسطین کی سفارتی، اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رہے گی۔
ملاقات میں گورنر سندھ نے فلسطینی سفیر کو سندھ گورنر ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
گورنر سندھ کی جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علیؓ کی یومِ ولادت کی تقریب میں شرکت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالم اسلام کو حضرت علیؓ کے یوم ولادت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ کی شخصیت علم، شجاعت، عدل، اور تقویٰ کا حسین امتزاج ہے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علیؓ کی یومِ ولادت کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت علیؓ نے ثابت کیا کہ معاشرہ عدل و انصاف کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، ہمیں حضرت علیؓ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہوگا۔ تقریب میں گورنر سندھ نے حضرت علیؓ کے یوم ولادت کا کیک بھی کاٹا۔