امارات نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی مدت میں توسیع کردی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ڈپازٹس کی معیاد آج ختم ہو رہی تھی، تاہم متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس میں ایک سال کی توسیع کر دی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ڈپازٹس کی معیاد آج ختم ہو رہی تھی، تاہم متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع کر دی گئی ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یو اے ای نے پاکستان کو مالی دباؤ سے بچانے اور اقتصادی پوزیشن کو بہتر کرنے کا موقع فراہم کیا۔ ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے اور معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ارب ڈالر
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے،وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کی قیادت سےملاقاتیں ہونگی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم یواےای کے صدرشیخ محمدبن زیدالنیہان سےملاقات کریں گے،شہباز شریف اماراتی ہم منصب شیخ محمدبن راشد المکتوم سےبھی ملیں گے، وزیراعظم11سے13فروری کےدوران ورلڈگورمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے،سمٹ میں انڈونیشیا،مالدیپ کے صدور، بنگلادیش کے عبوری سربراہ مدعوہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف سمٹ کے دوران انڈونیشیاکےصدرسےملاقات کریں گے،انڈونیشیاکےصدرسےملاقات میں ان کےمتوقع دورہ پاکستان پربھی بات ہوگی،اس کے علاوہ وزیراعظم کی بنگلادیش کےچیف ایگزیکٹو ڈاکٹر یونس سےبھی ملاقات متوقع ہے۔
کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس ٹیرف میں اضافے پر فیصلہ نہ ہوسکا
مزید :