امتحانی پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالوں کی شامت ،وارننگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
لاہور : امتحانی پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل والوں کی شامت آگئی، اب 3سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ نے پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے خلاف قواعد و ضوابط تبدیل کردیے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں بتایا کہ امتحانی پرچہ آؤٹ کرنے کی سزا 3سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیر متعلقہ شخص کسی بھی امتحانی مرکز اور پریکٹیکل لیبارٹری میں داخل نہیں ہوگا، غیر متعلقہ شخص کے امتحانی مرکز اور پریکٹیکل لیبارٹری میں داخل ہونے پرمقدمہ درج ہوگا۔
تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحان میں موبائل فون یا دیگر ممنوع آلات لانےپر سختی سے پابندی ہوگی اور امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے۔مزید برآں، امتحانات کے دوران، افراد کو کسی بھی ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے سوالیہ پرچے کی تصاویر لینے، ریکارڈنگ بنانے یا امتحانی عمل میں خلل ڈالنے سے منع کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان میں آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو داخلے کی اجازت
اسلام آباد(صبا ح نیوز)وفاقی حکومت نے ٹرانزٹ اور دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی، ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ایف بی آر کا جاری کردہ نوٹیفکیشن کراچی پورٹ، پورٹ محمد بن قاسم اور گوادر پورٹ کے ذریعے درآمد کیے جانے والے آذربائیجان کے کارگو کا احاطہ کرے گا۔