ایف آئی اے نے یو اے ای کے وفد کی جعلی ویڈیوز بنانے والے 8 ملزمان گرفتار کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم چودھری سرفراز نے کہا ہے کہ یو اے ای کے وفد کی جعلی ویڈیوز بنانے والے 8 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرفراز نے کہا کہ ملزمان اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز بناتے تھے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ ان کو ہدایات آتی تھیں۔
چودھری سرفراز نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بھی پرچہ دیا گیا ہے، شہباز گل کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کارروائی کے بعد ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کریں گے، گرفتار ملزمان کے 95 فیصد فالوورز بھارت سے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
فیصل آباد پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) فیصل آباد پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ تھانہ صدر سمندری پولیس نے گاؤں کرول میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 نامزد ملزم زین، احمر اور عبدالمغیث کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے)
ملزمان کا چوتھا ساتھی زمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزمان کیخلاف لڑکی کے والد ریاض مسیح کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔