شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق، اس جدید سسٹم کے ذریعے ووٹرز کے ووٹ سے متعلق تمام شکایات کی درستگی اور دیگر امور کو کمپیوٹرائزڈ طریقے سے بروقت حل ممکن بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے ووٹرز کی شکایات کے ازالے کے لیے جدید کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رولز سوفٹ ویئر (CERS) متعارف کروا دیا ہے۔ یہ اقدام چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق، اس جدید سسٹم کے ذریعے ووٹرز کے ووٹ سے متعلق تمام شکایات کی درستگی اور دیگر امور کو کمپیوٹرائزڈ طریقے سے بروقت حل ممکن بنایا جائے گا۔ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 8301 پر ایس ایم ایس کریں تاکہ اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنایا جا سکے۔ ووٹ کے عدم اندراج کی صورت میں متعلقہ حلقے کے رجسٹریشن آفیسر سے مکمل رہنمائی کے ساتھ درج ذیل فارم حاصل کریں۔ فارم 21 ووٹ کے اندراج کے لیے، فارم 22 ووٹ کے اخراج کے لیے اور فارم 23 کوائف میں درستگی کے لیے، ترتیب دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ووٹ کے کے لیے

پڑھیں:

گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے 139 ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کے 2 ارکان عبدالقدوس اور قاسم کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جبکہ قومی اسمبلی کے 16 ارکان، پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33 ارکان، سندھ اسمبلی کے 15 ارکان اور بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔ یہ تمام ارکان گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے معطل کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار کی صورتحال، اتوار کے روز گللگت میں اہم فیصلے ہونگے، آغا راحت نے اعلان کر دیا
  • پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کیلئے ٹریول سم متعارف
  • گلگت بلتستان حکومت نے بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کا بیان مسترد کر دیا
  • گلگت بلتستان، نیشل ہیلتھ کیئر پروگرام کے 600 ملازمین فارغ
  • گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل
  • اسٹیٹ بینک نے معاشی اعداد وشمار میں بہتری کیلئے مربوط پلان بنایا ہے، گورنر
  • گلگت بلتستان، بجلی کے منصوبوں کی منظور شدہ لاگت میں اربوں روپے کا اضافہ
  • محصولات کے ہدف کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، وزیر اعلی گلگت بلتستان
  • دیامر: علما کے فتویٰ کے بعد امداد میں ملی انگیٹھیاں نذر آتش