وزیراعظم کا کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس، رپورٹ طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مغربی افریقا سے اسپین جانے والی کشتی کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ افریقا سے اسپین جانے والی تارکین وطن کی کشتی حادثہ کا شکار ہوئی، جس میں 86 افراد سوار تھے اور 66 پاکستانی تھے جبکہ جاں بحق افراد میں 44 پاکستانی شامل ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق
خبر ایجنسی کے مطابق میڈرڈ کشتی حادثے میں 50 تارکین ہلاک ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 44 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ کشتی میں 86 تارکین سوار تھے، کشتی حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یونان کشتی حادثے کے بعد تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق میڈرڈ کشتی حادثے میں 50 تارکین ہلاک ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 44 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ کشتی میں 86 تارکین سوار تھے، کشتی حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 12 نوجوان گجرات کے رہائشی ہیں۔ میڈرڈ میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے نوجوان چار ماہ قبل یورپ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔