وقاص احمد :دھند کے وجہ سے موٹروے ایم 11 بند کردی گئی
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ لاہورسیالکوٹ موٹروےایم11دھندکےباعث بند کردی گئی
موٹروےکومسافروں کی حفاظت کیلئےبندکیاگیاہے،شہری دن کےاوقات میں سفرکوترجیح دیں،تیزرفتاری سےگریز اوراگلی گاڑی سےمناسب فاصلہ رکھیں،دوران سفرگاڑیوں میں فوگ لائٹس کااستعمال کریں،
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب میں شدید دھند‘ موٹرویز مختلف مقامات پر بند
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز کے مختلف حصے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سے ہرن مینار تک موٹروے ایم 2، سیالکوٹ سے لاہور تک موٹروے ایم 11 اور رحیم یارخان سے روہڑی تک موٹروے ایم 5 کو دھند کے باعث بند کر دیا گیا تاکہ عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے،حدنگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا
کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا باعث بن سکتی ہے، لہذا روڈ یوزرز سے درخواست کی گئی کہ وہ دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔